निश्चय ही तुम यह क़ुरआन एक बड़े तत्वदर्शी, ज्ञानवान (प्रभु) की ओर से पा रहे हो
اوربلاشبہ آپ کو یہ قرآن کمال حکمت والے،سب کچھ جاننے والے کی جناب سے دیا جا رہا ہے۔
اور بیشک یہ قرآن تم کو ایک حکیم وعلیم کی طرف سے تعلیم کیا جارہا ہے ۔
۔ ( اے رسول ( ص ) ) بےشک آپ کو یہ قرآن ایک بڑے حکمت والے ، بڑے علم والے کی طرف سے عطا کیا جا رہا ہے ۔
اور ﴿اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ﴾ بلا شبہہ تم یہ قرآن ایک حکیم و علیم ہستی کی طرف سے پا رہے ہو ۔ 7
اور ( اے محبوب ﷺ ) بے شک البتہ آپ ( اس ) قرآن ( مجید ) کو حکمت اور علم والے ( اللہ تعالیٰ ) کی طرف سے پارہے ہیں
اور ( اے پیغمبر ) بلا شبہ تمہیں یہ قرآن اس ( اللہ ) کی طرف سے عطا کیا جارہا ہے جو حکمت کا بھی مالک ہے علم کا بھی مالک ۔
اور ( اے نبی ) آپ یہ قرآن ایک حکیم وعلیم ہستی کی طرف سے پارہے ہیں
اور بیشک تم قرآن سکھائے جاتے اور حکمت والے علم والے کی طرف سے ( ف۸ )
اور بیشک آپ کو ( یہ ) قرآن بڑے حکمت والے ، علم والے ( رب ) کی طرف سے سکھایا جا رہا ہے