वही लोग हैं, जिन के लिए बुरी यातना है और वही हैं जो आख़िरत में अत्यन्त घाटे में रहेंगे
یہی لوگ ہیں جن کے لیے بُرا عذاب ہے۔اورآخرت میں یہی سب سے زیادہ خسارہ اُٹھانے والے ہوں گے۔
یہ لوگ ہیں کہ ان کیلئے دنیا میں بھی برا عذاب ہے اور آخرت میں وہی ہیں جو بڑے خسارے میں ہوں گے ۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کیلئے ( دنیا میں ) بڑا عذاب ہے اور وہ آخرت میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لیے بری سزا ہے 6 اور آخرت میں یہی سب سے زیادہ خسارے میں رہنے والے ہیں ۔
یہ لوگ وہی ہیں جن کے لیے میرا عذاب ( سزا ) ہے اور وہی ہیں جو آخرت میں ( بھی ) سب سے زیادہ نقصان اُٹھانے والے ہیں
یہی وہ لوگ ہیں جن کے لیے برا عذاب ہے اور وہی ہیں جو آخرت میں سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں ۔
یہی لوگ ہیں جن کے لئے براعذاب ہے اور آخرت میں وہی سب سے زیادہ خسارہ میں رہیں گے
تو وہ بھٹک رہے ہیں یہ وہ ہیں جن کے لیے برا عذاب ہے ( ف٦ ) اور یہی آخرت میں سب سے بڑھ کر نقصان میں ( ف۷ )
یہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے بُرا عذاب ہے اور یہی لوگ آخرت میں ( سب سے ) زیادہ نقصان اٹھانے والے ہیں