रहे वे लोग जो आख़िरत को नहीं मानते, उन के लिए हम ने उन की करतूतों को शोभायमान बना दिया है। अतः वे भटकते फिरते हैं
یقیناجولوگ آخرت پرایمان نہیں لاتے،ہم نے اُن کے اعمال کو اُن کے لیے خوش نمابنادیاہے چنانچہ وہ حیران پھرتے ہیں۔
جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، ہم نے ان کے اعمال ان کی نگاہوں میں کھبا دیے ہیں ، پس وہ بھٹکتے پھر رہے ہیں ۔
جو لوگ ایمان نہیں رکھتے ۔ ہم نے ان کے اعمال ( ان کی نظر میں ) خوشنما بنا دیئے ہیں پس وہ سرگردان پھر رہے ہیں ۔
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت کو نہیں مانتے ان کے لیے ہم نے ان کے کرتوتوں کو خوشنما بنا دیا ہے ، اس لیے وہ بھٹکتے پھرتے ہیں ۔ 5
بے شک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نے ان کے ( برے ) اعمال کو ( ان کی ضد کی وجہ سے ) ان کے لیے خوش نما بنادیا ہے ، اس لیے وہ لوگ بھٹکتے پھرتے ہیں
حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ، ہم نے ان کے اعمال کو ان کی نظروں میں خوشنما بنا دیا ہے ۔ ( ١ ) اس لیے وہ بھٹکتے پھر رہے ہیں ۔
اورجو لوگ آخرت پر ایما ن نہیں رکھتے ہم نے ان کے لئے ان کے اعمال کو خوبصورت بنادیالہٰذاوہ اندھے بنے پھرتے ہیں
وہ جو آخرت پر ایمان نہیں لاتے ہم نے ان کے کوتک ( برے اعمال ) ان کی نگاہ میں بھلے کر دکھائے ہیں ( ف۵ )
بیشک جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے ہم نے ان کے اَعمالِ ( بد ان کی نگاہوں میں ) خوش نما کر دیئے ہیں سو وہ ( گمراہی میں ) سرگرداں رہتے ہیں