जिस दिन कपटाचारी पुरुष और कपटाचारी स्त्रियाँ मोमिनों से कहेंगी, "तनिक हमारी प्रतिक्षा करो। हम भी तुम्हारे प्रकाश मे से कुछ प्रकाश ले लें!" कहा जाएगा, "अपने पीछे लौट जाओ। फिर प्रकाश तलाश करो!" इतने में उन के बीच एक दीवार खड़ी कर दी जाएगी, जिस में एक द्वार होगा। उस के भीतर का हाल यह होगा कि उस में दयालुता होगी और उस के बाहर का यह कि उस ओर से यातना होगी
جس دن منافق مرداور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے: ’’ہمارا انتظار توکروکہ ہم بھی تمہارے نور سے روشنی حاصل کریں۔کہا جائے گا اپنے پیچھے لوٹ جاؤ،پھر کچھ نور تلاش کرو چنانچہ ان کے درمیان دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا،اُس کے اندرونی حصّے میں رحمت ہوگی اور اُس کے بیرونی حصے میں اس کی طرف عذاب ہوگا
جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں کو آواز دیں گے کہ ذرا ہمیں بھی موقع عنایت کیجیے کہ ہم آپ کی روشنی سے فائدہ اٹھالیں! ان کو جواب ملے گا کہ تم پیچھے لوٹو اور وہاں روشنی تلاش کرو! پس ان کے آگے اور اہلِ ایمان کے درمیان ایک دیوار حائل کردی جائے گی ، جس میں ایک دروازہ ہوگا ، اس کے اندر کی جانب میں رحمت ہوگی اور اس کے باہر کی طرف عذاب ہوگا ۔
جس دن منافق مَرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے کہ ذرا ہمارا انتظار کروکہ ہم بھی تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کر لیں ( ان سے کہا جائے گا کہ ) تم پیچھے کی ( دنیا میں ) لوٹ جاؤ پھر وہیں روشنی تلاش کرو پس ان کے اور اہلِ ایمان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی جس کا ایک دروزاہ ہوگا اس کے اندر کی طرف رحمت ہوگی اور اس کے باہر کے طرف عذاب ہوگا ۔
اس روز منافق مردوں اور عورتوں کا حال یہ ہوگا کہ وہ مومنوں سے کہیں گے ذرا ہماری طرف دیکھو تاکہ ہم تمہارے نور سے کچھ فائدہ اٹھائیں 18 ۔ مگر ان سے کہا جائے گا پیچھے ہٹ جاؤ ، اپنا نور کہیں اور تلاش کرو پھر ان کے درمیان ایک دیوار حائل کر دی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا ۔ اس دروازے کے اندر رحمت ہو گی اور باہر عذاب 19 ۔
جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گی: ہمارا انتظار کرو/ ہماری طرف نظرِ شفقت سے دیکھو ( تاکہ ) ہم تمہارے نور سے کچھ فائدہ / حصہ اُٹھالیں ، ( ان سے ) کہا جائے گا: تم لوگ اپنے پیچھے کی طرف لوٹو پھر ( وہاں ) نور تلاش کرو ، پس ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی جس کا ایک دروازہ ( بھی ) ہوگا ، اس کے اندر کی جانب میں رحمت ہوگی اور اس کے باہر کی طرف عذاب ہوگا ۔
اس دن جب منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے کہ : ذرا ہمارا انتظار کرلو کہ تمہارے نور سے ہم بھی کچھ روشنی حاصل کرلیں ۔ ( ١٠ ) ان سے کہا جائے گا کہ : تم اپنے پیچھے لوٹ جاؤ ، پھر نور تلاش کرو ۔ ( ١١ ) پھر ان کے درمیان ایک دیوار حائل کردی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا جس کے اندر کی طرف رحمت ہوگی ، اور باہر کی طرف عذاب ہوگا ۔
اس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمانداروں سے کہیں گے ’’ہماری طرف دیکھوتاکہ ہم تمہارے نورسے روشنی حاصل کرسکیں ‘‘ تو انہیں کہا جائے گا پیچھے چلے جائو اور نورتلاش کرو پھرا ن کے درمیان ایک دیوارحائل کردی جائے گی جس کا ایک ہی دروازہ ہوگا ، اس کے اندرتورحمت ہوگی اور باہر عذاب ہوگا
جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں مسلمانوں سے کہیں گے کہ ہمیں یک نگاہ دیکھو کہ ہم تمہارے نور سے کچھ حصہ لیں ، کہا جائے گا اپنے پیچھے لوٹو ( ُ۳٤ ) وہاں نور ڈھونڈو وہ لوٹیں گے ، جبھی ان کے ( ف۳۵ ) درمیان ایک دیوار کھڑی کردی جائے گی ( ف۳٦ ) جس میں ایک دروازہ ہے ( ف۳۷ ) اس کے اندر کی طرف رحمت ( ف۳۸ ) اور اس کے باہر کی طرف عذاب ،
جس دن منافق مرد اور منافق عورتیں ایمان والوں سے کہیں گے: ذرا ہم پر ( بھی ) نظرِ ( التفات ) کر دو ہم تمہارے نور سے کچھ روشنی حاصل کرلیں ۔ ان سے کہا جائے گا: تم اپنے پیچھے پلٹ جاؤ اور ( وہاں جاکر ) نور تلاش کرو ( جہاں تم نور کا انکار کرتے تھے ) ، تو ( اسی وقت ) ان کے درمیان ایک دیوار کھڑی کر دی جائے گی جس میں ایک دروازہ ہوگا ، اس کے اندر کی جانب رحمت ہوگی اور اس کے باہر کی جانب اُس طرف سے عذاب ہوگا