اَلشَّیْبُ وَالْمَشِیْبُ: بڑھاپا۔ بالوں کی سفیدی۔ قرآن پاک میں ہے: (وَ اشۡتَعَلَ الرَّاۡسُ شَیۡبًا ) (۱۹:۴) اور بڑھاپے سے سر شعلہ مارنے لگا۔ یَتَتِ الْمَرئَۃُ بِلَیْلَۃٍ شَیْبَائَ: عورت نے شب زفاف گزاری۔ یعنی جس میں اس کی بکارت زائل کی گئی ہو اس کے برعکس بَاتَتِ الْمَرْئَۃُ بِلَیْلَۃٍ حَرَّۃٍ: وہ رات جس میں اس کی بکارت زائل نہ کی گئی ہو۔
| Words | Surah_No | Verse_No |
| شَيْبًا | سورة مريم(19) | 4 |
| شِيْبَۨا | سورة المزمل(73) | 17 |
| وَّشَيْبَةً | سورة الروم(30) | 54 |