Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

अल्लाह ही है जिसनें तुम्हें निर्बल पैदा किया, फिर निर्बलता के पश्चात शक्ति प्रदान की; फिर शक्ति के पश्चात निर्बलता और बुढापा दिया। वह जो कुछ चाहता है पैदा करता है। वह जानने वाला, सामर्थ्यवान है

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اﷲ تعالیٰ وہ ہے جس نے تمہیں کمزوری سے پیدا کیا، پھراس کمزوری کے بعد تمہیں قوت دی پھر قوت کے بعد کمزوری اوربڑھاپا بنا دیا،وہ جو چاہتاہے پیداکرتاہے اور وہی سب کچھ جاننے والا، پوری طرح قدرت رکھنے والا ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اللہ ہی ہے جس نے تم کو ناتوانی سے پیدا کیا ، پھر ناتوانی کے بعد قوت بخشی ، پھر قوت کے بعد ضعف اور بڑھاپا طاری کردیا ۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کردیتا ہے اور وہی علم والا اور قدرت رکھنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اللہ ہی وہ ہے جس نے کمزوری کی حالت سے تمہاری پیدائش کا آغاز کیا ۔ پھر کمزوری کے بعد ( تمہیں جوانی کی ) قوت بخشی اور پھر اس نے قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا پیدا کر دیا وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ بڑا جاننے والا ، بڑی قدرت والا ہے ۔

By Moudoodi

اللہ ہی تو ہے جس نے ضعف کی حالت سے تمہاری پیدائش کی ابتدا کی ، پھر اس ضعف کے بعد تمہیں قوت بخشی ، پھر اس قوت کے بعد تمہیں ضعیف اور بوڑھا کر دیا ۔ وہ جو کچھ چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ 79 وہ سب کچھ جاننے والا ، ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

By Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) وہ ذات ہے جس نے تم لوگوں کو کمزوری ( کی حالت ) سے پیدا فرمایا پھر کمزوری کے بعد قوت دی پھر قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا دیا ، وہ جو چاہتاا ہے پیدا کرتا ہے اور وہ جاننے والا قدرت والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

اللہ وہ ہے جس نے تمہاری تخلیق کی ابتدا کمزوری سے کی ، پھر کمزوری کے بعد طاقت عطا فرمائی ، پھر طاقت کے بعد ( دوبارہ ) کمزوری اور بڑھاپا طاری کردیا ۔ وہ جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ، اور وہی ہے جس کا علم بھی کامل ہے ، قدرت بھی کامل ۔

By Noor ul Amin

اللہ وہ ہے جس نے تم سب کو کمزورپیدا کیا پھراس کمزوری کے بعدتمہیں قوت بخشی پھراس قوت کے بعد تمہیں کمزور اور بوڑھابنادیا ، وہ جیسے چاہےپیداکرتا ہے اور وہ سب کچھ جاننے والا اور قدرت والا ہے

By Kanzul Eman

اللہ ہے جس نے تمہیں ابتداء میں کمزور بنایا ( ف۱۱٦ ) پھر تمہیں ناتوانی سے طاقت بخشی ( ف۱۱۷ ) پھر قوت کے بعد ( ف۱۱۸ ) کمزوری اور بڑھاپا دیا ، بناتا ہے جو چاہے ( ف۱۱۹ ) اور وہی علم و قدرت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اﷲ ہی ہے جس نے تمہیں کمزور چیز ( یعنی نطفہ ) سے پیدا فرمایا پھر اس نے کمزوری کے بعد قوتِ ( شباب ) پیدا کیا ، پھر اس نے قوت کے بعد کمزوری اور بڑھاپا پیدا کر دیا ، وہ جو چاہتا ہے پیدا فرماتا ہے اور وہ خوب جاننے والا ، بڑی قدرت والا ہے