जिस दिन वह घड़ी आ खड़ी होगी अपराधी क़सम खाएँगे कि वे घड़ी भर से अधिक नहीं ठहरें। इसी प्रकार वे उलटे फिरे चले जाते थे
اورجس دن قیامت قائم ہو گی مجرم قسمیں کھائیں گے کہ وہ ایک گھڑی کے سوانہیں ٹھہرے ۔اسی طرح وہ بہکائے جاتے تھے۔
اور جس دن قیامت واقع ہوگی ، مجرم قسمیں کھا کر کہیں گے کہ وہ ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے ۔ اسی طرح ان کی عقلیں اوندھی ہوجاتی رہی ہیں ۔
اور جس دن قیامت قائم ہوگی تو مجرم لوگ قَسمیں کھائیں گے کہ وہ ( دنیا ) میں گھڑی بھر سے زیادہ نہیں ٹھہرے ۔ یہ لوگ ( دنیا میں بھی ) اسی طرح الٹے چلا کرتے تھے ۔
اور جب وہ ساعت برپا 80 ہوگی تو مجرم قسمیں کھا کھا کر کہیں گے کہ ہم ایک گھڑی بھر سے زیادہ نہیں ٹھہرے ہیں ، 81 اسی طرح وہ دنیا کی زندگی میں دھوکا کھایا کرتے تھے ۔ 82
اور جس دن قیامت قائم ہوگی مجرم لوگ قسمیں کھائیں گے ( کہ ) وہ لوگ ( عالمِ برزخ میں ) ایک ساعت سے زیادہ نہیں ٹھہرے اسی طرح وہ لوگ ( دنیا میں بھی ) اُلٹی سمت چلائے جاتے ہیں ۔
اور جس دن قیامت برپا ہوگی اس دن مجرم لوگ قسم کھا لیں گے کہ وہ ( برزخ میں ) ایک گھڑی سے زیادہ نہیں رہے ۔ اسی طرح ( دنیا میں بھی ) وہ اوندھے چلا کرتے تھے ۔
اور جس دن قیامت قائم ہوگی مجرم قسمیں کھاکر کہیں گے کہ’’ہم توایک گھڑی سے زیادہ نہیں ٹھہرے تھے ‘‘ اسی طرح وہ ( دنیامیں بھی ) دھوکے اور فریب میں پڑے رہے تھے
اور جس دن قیامت قائم ہوگی مجرم قسم کھائیں گے کہ نہ رہے تھے مگر ایک گھڑی ( ف۱۲۰ ) وہ ایسے ہی اوندھے جاتے تھے ( ف۱۲۱ )
اور جس دن قیامت برپا ہوگی مُجرم لوگ قَسمیں کھائیں گے کہ وہ ( دنیا میں ) ایک گھڑی کے سوا ٹھہرے ہی نہیں تھے ، اسی طرح وہ ( دنیا میں بھی حق سے ) پھرے رہتے تھے