مَزَجَ الشَّرَابَ کے معنی شراب میں کوئی چیز ملا دینا کے ہیں۔ اور جو چیز شراب میں ملائی جائے اسے مِزَاجٌ کہا جاتا ہے چنانچہ قرآن پاک میں ہے: ( مِزَاجُھَا کَافُوْراً ) (۷۶۔۵) جس میں کافور کی آمیزش ہوگی۔ (وَ مِزَاجُہٗ مِنۡ تَسۡنِیۡمٍ) (۸۳۔۲۷) اور اس میں تسنیم کے پانی کی آمیزش ہوگی۔ (مِزَاجُہَا زَنۡجَبِیۡلًا) (۷۶۔۱۷) جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی۔
Words | Surah_No | Verse_No |
مِزَاجُهَا | سورة الدھر(76) | 5 |
مِزَاجُهَا | سورة الدھر(76) | 17 |
وَمِزَاجُهٗ | سورة المطففين(83) | 27 |