निश्चय ही वफ़ादार लोग ऐसे जाम से पिएँगे जिस में काफ़ूर का मिश्रण होगा,
یقینانیک لوگ ایسے ساغرسے پئیں گے جس میں کافورکی آمیزش ہو گی۔
ہاں! وفادار بندے ایسی شراب کے جام نوش کریں گے ، جس میں چشمۂ کافور کی ملونی ہوگی ۔
بلاشبہ نیکوکار ( جنت میں شرابِ طہور کے ) ایسے جام پئیں گے جن میں ( آبِ کافور ) کی آمیزش ہوگی ۔
نیک لوگ6 ﴿جنت میں ﴾ شراب کے ایسے ساغر پئیں گے جن میں آب کافور کی آمیزش ہوگی ،
بلاشبہ نیک لوگ پیالوں میں ( ایسی شراب ) پئیں گے جس میں کافور کی ملاوٹ ہوگی ۔
بیشک نیک لوگ ایسے جام سے مشروبات پئیں گے جس میں کافور کی آمیزش ہوگی ۔
بلاشبہ نیک لوگ ( جنت میں ٹھنڈی ) شراب کے ایسے جام پئیں گے جس میں کافورکی آمیزش ہو گی
بیشک نیک پئیں گے اس جام میں سے جس کی ملونی کافور ہے وہ کافور کیا ایک چشمہ ہے ( ف۱۳ )
بیشک مخلص اِطاعت گزار ( شرابِ طہور کے ) ایسے جام پئیں گے جس میں ( خوشبو ، رنگت اور لذت بڑھانے کے لئے ) کافور کی آمیزش ہوگی