Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلسِّرَاجُ: (چراغ) وہ چیز جو بتی اور تیل سے روشن ہوتی ہے۔ مجازاً ہر روشن چیز کو ’’سِرَاجٌ‘‘ کہا جاتا ہے۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (وَّ جَعَلَ الشَّمۡسَ سِرَاجًا) (۷۱:۱۶) اور سورج کو چراغ ٹھہرایا ہے۔ (وَّ جَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّہَّاجًا) (۷۸:۱۳) اور روشن چراغ بنایا۔ تو یہاں ’’روشن چراغ‘‘ سے مراد سورج ہے۔ اَسْرَجْتُ السِّرَاجَ کے معنیٰ چراغ روشن کرنے کے ہیں اور سَرَّجْتُ کَذَا کے معنیٰ چراغ کی مثل کسی چیز کو خوبصورت بنانے کے ہیں۔ شاعر نے کہا ہے۔ (1) (۲۲۴) وَفَاحِماً وَمِرْسَناً مُسَرَّجًا کوئلہ کی مثل سیاہ بال اور سراج کی مثل خوبصورت ناک اَلسَّرْجُ کے معنیٰ زین کے ہیں اور زین ساز کو سَرَّجٌ کہا جاتا ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
سِرَاجًا سورة نوح(71) 16
سِرَاجًا سورة النبأ(78) 13
سِرٰجًا سورة الفرقان(25) 61
وَسِرَاجًا سورة الأحزاب(33) 46