Blog
Books
Search Quran
Lughaat

اَلسَّمِنُ کے معنیٰ موٹاپہ کے ہیں اور یہ ھُزَالٌ کی ضد ہے اور سَمِیْنٌ (صیغۂ صفت کے معنیٰ ہیں فربہ) ج سِمَانٌ قرآن پاک میں ہے: (اَفۡتِنَا فِیۡ سَبۡعِ بَقَرٰتٍ سِمَانٍ) (۱۲:۴۶) ہمیں (اس خواب کی تعبیر) بتائیے کہ سات موٹی گایوں … اور اَسْمَنْتُہٗ وَسَمَّنْتُہٗ کے معنیٰ موتا کرنے کے ہیں۔ چنانچہ قرآن پاک میں ہے: (لَّا یُسۡمِنُ وَ لَا یُغۡنِیۡ مِنۡ جُوۡعٍ ) (۸۸:۷) جو نہ فربہی لائے اور نہ بھوک میں کچھ کام آئے۔ اَسْمَنْتُہٗ: فربہ جانور خریدنے یا دینے کے ہیں۔ اور اِسْتَمَنْتُہٗ کے معنیٰ فربہ پانے کے۔ اَلسُّمْنَۃُ: ایک دوا جو فربہ ہونے کے لئے کھائی جاتی ہے۔ اَلسَّمْنُ: گھی کیونکہ گھی بھی فربہی کی قسم سے ہے اور اس کے کھانے سے انسان موٹا ہوتا ہے اَلسُّمَانٰی: ایک پرند کا نام ہے۔

Words
Words Surah_No Verse_No
سَمِيْنٍ سورة الذاريات(51) 26
سِمَانٍ سورة يوسف(12) 43
سِمَانٍ سورة يوسف(12) 46
يُسْمِنُ سورة الغاشية(88) 7