Blog
Books
Search Quran
Tafseer Ibn-e-Kaseer
by Amam Ibn-e-Kaseer

Ahsan ul Bayan
by Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

54۔ 1 یعنی اس کے بعد ان پر پتھروں کی بارش ہوئی۔

Taiseer ul Quran
by Abdul Rehman Kilani

[٣٦] سیدنا لوط (علیہ السلام) کا مرکز تبلیغ سدوم اور اس کے ارد گرد کی بستیاں جنہیں زمین میں دھنسا دیا گیا اور ان کے اوپر سیاہ رنگ کا متعفن پانی چھا گیا جسے بحیرہ مردار ) ( یا بحر میت یا بحر لوطی کہتے ہیں۔

Tafseer al Quran
by Abdul Salam Bhatvi

فَغَشّٰہَا مَا غَشّٰی ” غشی یغشی “ ( ع) کسی چیز کا دوسری کو ڈھانپ لینا ۔ ” غنشی یغنشی “ (تفعیل) کسی چیز پر ڈھانپنے والی چیز ڈال دینا ، کسی چیز کو دوسری سے ڈھانپ دینا ۔ یہ اندازِ بیاں اس عذاب کی ہولناکی کے بیان کے لیے ہے۔ مزید دیکھئے سورة ٔ طہٰ :(٧٨)

Maariful Quran
by Mufti Muhammad Shafi

فَغَشّٰـىهَا مَا غَشّٰى، یعنی ڈھانپ لیا ان بستیوں کو جس چیز نے ڈھانپ لیا، مراد وہ پتھراؤ ہے جو بستیاں الٹنے کے بعد ان پر کیا گیا، یہاں تک صحف موسیٰ و ابراہیم (علیہما السلام) کے حوالہ سے جو تعلیمات بیان کرنی تھیں وہ ختم ہوگئیں۔

Mufradat ul Quran
by Imam Raghib Isfahani

فَغَشّٰـىہَا مَا غَشّٰى۝ ٥٤ ۚ- غشي - غَشِيَهُ غِشَاوَةً وغِشَاءً : أتاه إتيان ما قد غَشِيَهُ ، أي : ستره . والْغِشَاوَةُ : ما يغطّى به الشیء، قال : وَجَعَلَ عَلى بَصَرِهِ غِشاوَةً [ الجاثية 23] - ( غ ش و ) غشیۃ غشاوۃ وغشاء - اس کے پاس اس چیز کی طرح آیا جو اسے چھپائے غشاوۃ ( اسم ) پر دہ جس سے کوئی چیز ڈھانپ دی جائے قرآن میں ہے : ۔ وَجَعَلَ عَلى بَصَرِهِ غِشاوَةً [ الجاثية 23] اور اس کی آنکھوں پر پر دہ ڈال دیا ۔

Ahkam ul Quran
by Amam Abubakr

Tafseer Ibn e Abbas
by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran
by Dr Israr Ahmed

آیت ٥٤ فَغَشّٰٹہَا مَا غَشّٰی ۔ ” اور پھر اس کو ڈھانپ لیاجس چیز نے ڈھانپ لیا۔ “- پہلے شدید زلزلے نے ان آبادیوں کو تلپٹ کیا اور اس کے بعد ان پر کنکروں کی بارش ہوئی۔ یہاں اس آیت میں اس بارش کی طرف اشارہ ہے یعنی کنکروں کی بارش نے اس علاقے کو ڈھانپ لیا۔

Tafheem ul Quran
by Abdul Ala Maududi

سورة النَّجْم حاشیہ نمبر :46 اَوندھی گرنے والی بستیوں سے مراد قوم لوط کی بستیاں ہیں ۔ اور چھا دیا ان پر جو کچھ چھا دیا سے مراد غالباً بحر مردار کا پانی ہے جو ان کی بستیوں کے زمین میں دھنس جانے کے بعد ان پر پھیل گیا تھا اور آج تک وہ اس علاقے پر چھایا ہوا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran
by Mufti Taqi Usmani