Blog
Books
Search Quran
Tafseer Ibn-e-Kaseer
by Amam Ibn-e-Kaseer

Ahsan ul Bayan
by Shah Fahd Abdul Azeez (al saud)

27۔ 1 اس میں تسنیم شراب کی امیزش ہوگی جو جنت کے بلائی علاقوں سے ایک چشمے کے ذریعے سے آئے گی۔ یہ جنت کی بہترین اور اعلیٰ شراب ہوگی۔

Taiseer ul Quran
by Abdul Rehman Kilani

Tafseer al Quran
by Abdul Salam Bhatvi

(ومزاجہ من تسنیم…:” مزاج “ آمیزش، ملونی، وہ چیز جو دوسری چیز میں لذت بڑھانے یا خوشبو پیدا کرنے یا تیزی کم کرنے کے لئے ملاتے ہیں، مثلاً کسی پھل کا جوس یا روح کیوڑا، الائچی، گلاب، کستوری وغیرہ یا ٹھنڈا میٹھا پانی یا دودھ وغیرہ یہ صرف مثال ہے، جنت کی نعمتوں کی کیفیت اور لذت اللہ تعالیٰ جانتا ہے، یا وہ جانیں گے جنہیں وہ حاصل ہوں گی۔- ” تسنیم “ باب تفعیل کا مصدر ہے۔” سنم “ (س)” سنم، تسنم ای ترفع “ بلند ہونا، اونچی جگہ سے گرنا۔ یہ ” تسطیع “ (ہموار ہونے) کی ضد ہے۔ (قاموس)” تسنیم “ جنت کے ایک چشمے کا نام ہے، جس کا پانی اہل جنت پر اوپر سے گر رہا ہوگا، یعنی وہ رحیق مختوم میں اس چشمے کا پانی ملا کر پئیں گے جو اوپر سے گر رہا ہوگا۔ (طبری ) یا اس چشمے کا نام تسنیم اس لئے ہے کہ وہ جنت کا سب سے اعلیٰ اور اونچے درجے کا مشروب ہے جو مقربین کو برابر پینے کیلئے ملے گا اور ابرار کو رحیق مختوم میں آمیزش کے لئے دیا جائے گا۔

Maariful Quran
by Mufti Muhammad Shafi

Mufradat ul Quran
by Imam Raghib Isfahani

وَمِزَاجُہٗ مِنْ تَسْنِيْمٍ۝ ٢٧ ۙ- مزج - مَزَجَ الشّرابَ : خلطه، والمِزَاجُ : ما يمزج به . قال تعالی: كانَ مِزاجُها كافُوراً [ الإنسان 5] ، وَمِزاجُهُ مِنْ تَسْنِيمٍ [ المطففین 27] ، كانَ مِزاجُها زَنْجَبِيلًا [ الإنسان 17] .- ( م ز ج ) مزج الشراب کے معنی شراب میں کوئی چیز ملا دیناکے ہیں ۔ اور جو چیز شراب میں ملائی اسے مزاج کہاجاتا ہے ۔ چناچہ قرآن پاک میں ہے : كانَ مِزاجُها كافُوراً [ الإنسان 5] جس میں کافور کی آمیزش ہوگی ۔ وَمِزاجُهُ مِنْ تَسْنِيمٍ [ المطففین 27] اور اس میں تسنیم کے پانی کی آمیزش ہوگی ۔ كانَ مِزاجُها زَنْجَبِيلًا [ الإنسان 17] جس میں سونٹھ کی آمیزش ہوگی ۔- سنم - قال : وَمِزاجُهُ مِنْ تَسْنِيمٍ [ المطففین 27] ، قيل : هو عين في الجنّة رفیعة القدر وفسّر بقوله : عَيْناً يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ [ المطففین 28] .- ( س ن م ) قرآن میں ہے : وَمِزاجُهُ مِنْ تَسْنِيمٍ [ المطففین 27] اور اس میں تسنیم ( کے پانی ) کی آمیزش ہوگی ۔ بعض نے کہا ہے کہ تسنیم جنت میں ایک اعلیٰ قسم کے چشمے کا نام ہے ۔ جیسا کہ بعد میں اس کی تفیسر کرتے ہوئے فرمایا : عَيْناً يَشْرَبُ بِهَا الْمُقَرَّبُونَ [ المطففین 28] وہ ایک چشمہ ہے جس میں سے ( خدا کے ) مقرب پٹ ینگے ۔

Ahkam ul Quran
by Amam Abubakr

Tafseer Ibn e Abbas
by Ibn e Abbas

Bayan ul Quran
by Dr Israr Ahmed

آیت ٢٧ وَمِزَاجُہٗ مِنْ تَسْنِیْمٍ ۔ ” اور اس کی ملونی ہوگی تسنیم سے۔ “- اس شراب یعنی رحیق مختوم میں تسنیم کا مشروب بھی ملایا گیا ہوگا ۔ اور یہ تسنیم کیا ہے ؟

Tafheem ul Quran
by Abdul Ala Maududi

سورة الْمُطَفِّفِيْن حاشیہ نمبر :11 تسنیم کے معنی بلندی کے ہیں ، اور کسی چشمے کو تسنیم کہنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ بلندی سے بہتا ہوا نیچے آ رہا ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran
by Mufti Taqi Usmani

5: جیسا کہ اگلی آیت میں آ رہا ہے، تسنیم جنت کے ایک چشمے کا نام ہے۔ اُس کا پانی جب اُس شراب میں ملے گا تو اس کے ذائقے اور لطف میں بہت اضافہ کردے گا۔