Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

फिर हम बचा लेते हैं अपने रसूलों को और उनको जो ईमान लाए, इसी तरह हमारा ज़िम्मा है कि हम ईमान वालों को बचा लेंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

پھرہم اپنے رسولوں کواوران لوگوں کو جوایمان لائے،نجات دیتے ہیں اسی طرح ہم پر حق ہے کہ ہم مو منوں کو نجات دیں

By Amin Ahsan Islahi

پھر ہم نجات دے دیتے رہے ہیں اپنے رسولوں کو اور ایمان لانے والوں کو ۔ ایسے ہی ہم پر حق ہے ، ہم مؤمنوں کو نجات دیں گے ۔

By Hussain Najfi

پھر ( جب ایسے دن آتے ہیں ) تو ہم اپنے رسولوں کو اور ایمان لانے والوں کو نجات دے دیتے ہیں اسی طرح ہمارے ذمہ حق ہے کہ ہم اہلِ ایمان کو نجات دیا کریں ۔

By Moudoodi

پھر ﴿جب ایسا وقت آتا ہے تو﴾ ہم اپنے رسولوں کو اور ان لوگوں کو بچا لیا کرتے ہیں جو ایمان لائے ہوں ۔ ہمارا یہی طریقہ ہے ۔ ہم پر یہ حق ہے کہ مومنوں کو بچا لیں ۔ ؏ ١۰

By Mufti Naeem

پھر ہم اپنے رسولوں اور ایمان والوں کو بچا لیتے تھے اسی طرح مؤمنوں کو بچالینا ہم پر ( ازراہ فضل ) لازم ہے

By Mufti Taqi Usmani

پھر ( جب عذاب آتا ہے تو ) ہم اپنے پیغمبروں کو اور جو لوگ ایمان لے آتے ہیں ان کو نجات دے دیتے ہیں ، اسی طرح ہم نے یہ بات اپنے ذمے لے رکھی ہے کہ ہم تمام ( دوسرے ) مومنوں کو بھی نجات دیں ۔

By Noor ul Amin

پھرہم رسولوں کو اورایمان لانے والوں کو بچا لیتے ہیں یہی ہماراطریقہ ہے کہ مومنوں کو بچالیناہمارے ذمہ ہوتا ہے

By Kanzul Eman

پھر ہم اپنے رسولوں اور ایمان والوں کو نجات دیں گے بات یہی ہے ہمارے ذمہ کرم پر حق ہے مسلمانوں کو نجات دینا ،

By Tahir ul Qadri

پھر ہم اپنے رسولوں کو بچا لیتے ہیں اور ان لوگوں کو بھی جو اس طرح ایمان لے آتے ہیں ، ( یہ بات ) ہمارے ذمۂ کرم پر ہے کہ ہم ایمان والوں کو بچا لیں