और उनमें से वे भी हैं जो क़ुरआन पर ईमान ले आएंगे और वे भी हैं जो उस पर ईमान नहीं लाएंगे, और आपका रब फ़साद मचाने वालों को ख़ूब जानता है।
اوران میں سے کچھ وہ بھی ہیں جو اس قرآن پرایمان لاتے ہیں اوران میں سے کچھ وہ بھی ہیں جو اس پرایمان نہیں لاتے اور آپ کارب فساد کرنے والوں کوزیادہ جاننے والا ہے۔
اور ان میں ایسے بھی ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں اور وہ بھی ہیں جو ایمان نہیں لاتے اور تیرا رب مفسدوں سے خوب واقف ہے ۔
ان لوگوں میں کچھ تو ایسے ہیں جو اس ( قرآن ) پر ایمان لاتے ہیں اور کچھ ایسے بھی ہیں جو ایمان نہیں لاتے اور آپ کا پروردگار مفسدین کو خوب جانتا ہے ۔
اِن میں سے کچھ لوگ ایمان لائیں گے اور کچھ نہیں لائیں گے اور تیرا ربّ ان مفسدوں کو خوب جانتا ہے ۔ 48 ؏ ٤
اور ان میں سے بعض جو اس ( کتاب ) پر ایمان لائیں گے اور بعض وہ ہیں جو اس پر ایمان نہیں لائیں گے اور آپ ( ﷺ ) کا رب فساد کرنے والوں کو خوب جانتے ہیں ۔
اور ان میں سے کچھ ایسے ہیں جو اس ( قرآن ) پر ایمان لے آئیں گے ، اور کچھ وہ ہیں جو اس پر ایمان نہیں لائیں گے ، اور تمہارا پروردگار فساد پھیلانے والوں کو خوب جانتا ہے ۔
اوران میں سے بعض ایسے ہیںجو اس ( قرآن ) پرایمان لاتے ہیں اور بعض نہیں لاتے اور آپ کارب ان مفسدوں کو خوب جانتا ہے
اور ان ( ف۱۰۱ ) میں کوئی اس ( ف۱۰۲ ) پر ایمان لاتا ہے اور ان میں کوئی اس پر ایمان نہیں لاتا ہے ، اور تمہارا رب مفسدوں کو خوب جانتا ہے ( ف۱۰۳ )
ان میں سے کوئی تو اس پر ایمان لائے گا اور انہی میں سے کوئی اس پر ایمان نہ لائے گا ، اور آپ کا رب فساد انگیزی کرنے والوں کو خوب جانتا ہے