Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

बल्कि ये लोग उस चीज़ को झुठला रहे हैं जो उनके इल्म के इहाते में नहीं आई और जिसकी हक़ीक़त अभी उन पर नहीं खुली, इसी तरह उन लोगों ने भी झुठलाया जो उनसे पहले गुज़रे हैं, पस देखो कि ज़ालिमों का अंजाम क्या हुआ।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

بلکہ انہوں نے اس چیزکوجھٹلادیاہے جس کے علم کا انہوں نے احاطہ نہیں کیا حالانکہ ابھی ان کے پاس اس کی اصل حقیقت نہیںآئی تھی۔ایسے ہی ان لوگوں نے بھی جھٹلایاجوان سے پہلے تھے، تو آپ دیکھ لوظالموں کاانجام کیساہوا۔

By Amin Ahsan Islahi

بلکہ یہ لوگ اس چیز کو جھٹلا رہے ہیں ، جو ان کے علم کے احاطے میں نہیں آئی اور جس کی حقیقت ابھی ان کے سامنے ظاہر نہیں ہوئی ۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلایا جو ان سے پہلے گذرے ۔ تو دیکھو ظالموں کا انجام کیا ہوا!

By Hussain Najfi

بلکہ یہ لوگ اس چیز کو جھٹلا دیتے ہیں جس کا علمی احاطہ نہیں کر سکتے اور جس کی تاویل ابھی ان کے سامنے نہیں آئی ہے اسی طرح ان لوگوں نے بھی ( حقائق کو ) جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے تھے تو دیکھو کہ ظلم کرنے والوں کا کیا انجام ہوا؟

By Moudoodi

اصل یہ ہے کہ جو چیز ان کے علم کی گرفت میں نہیں آئی اور جس کا مآل بھی ان کے سامنے نہیں آیا اس کو اِنہوں نے ﴿خواہ مخواہ اٹکل پِچّو﴾ جھٹلا دیا ۔ 47 اِسی طرح تو ان سے پہلے کے لوگ بھی جھٹلا چکے ہیں پھر دیکھ لو ان ظالموں کا کیا انجام ہوا ۔

By Mufti Naeem

بلکہ انہوں نے اسے جھٹلایا جسے وہ اپنے علم ہی میں نہیں لائے اور جس کی حقیقت ابھی ان پر نہیں کھلی ایسے ہی ان لوگوں نے جو ان سے پہلے تھے انہوں نے جھٹلایا تھا پس دیکھ لیجیے ظالموں کا کیسا انجام ہوا

By Mufti Taqi Usmani

بات دراصل یہ ہے کہ جس چیز کا احاطہ یہ اپنے علم سے نہیں کرسکے ، اسے انہوں نے جھوٹ قرار دے دیا ، اور ابھی اس کا انجام بھی ان کے سامنے نہیں آیا ( ٢٢ ) اسی طرح جو لوگ ان سے پہلے تھے ، انہوں نے ( اپنے پیغمبروں کو ) جھٹلایا تھا ۔ پھر دیکھو کہ ان ظالموں کا انجام کیسا ہوا؟

By Noor ul Amin

بلکہ انہوں نے اس چیزکوجھٹلادیاجس کا وہ اپنے علم سے احاطہ نہ کرسکے حالانکہ ابھی تک اس کا انجام سامنے نہیں آیااس طرح ان لوگوں نے بھی جھٹلادیاجوان سے پہلے تھے پھردیکھ لو ، ظالموں کا کیا انجام ہوا؟

By Kanzul Eman

بلکہ اسے جھٹلایا جس کے علم پر قابو نہ پایا ( ف۹۷ ) اور ابھی انہوں نے اس کا انجام نہیں دیکھا ( ف۹۸ ) ایسے ہی ان سے اگلوں نے جھٹلایا تھا ( ف۹۹ ) تو دیکھو ظالموں کیسا انجام ہوا ( ف۱۰۰ )

By Tahir ul Qadri

بلکہ یہ اس ( کلامِ الٰہی ) کو جھٹلا رہے ہیں جس کے علم کا وہ احاطہ بھی نہیں کرسکے تھے اور ابھی اس کی حقیقت ( بھی ) ان کے سامنے کھل کر نہ آئی تھی ۔ اسی طرح ان لوگوں نے بھی ( حق کو ) جھٹلایا تھا جو ان سے پہلے ہو گزرے ہیں سو آپ دیکھیں کہ ظالموں کا انجام کیسا ہوا