हम तुमको उसका कोई हिस्सा दिखा दें जिसका हम उनसे वादा कर रहे हैं या तुम्हें वफ़ात दे दें बहरहाल उनको हमारी ही तरफ़ लौटना है, फिर अल्लाह गवाह है उस पर जो कुछ वे कर रहे हैं।
اور اگرہم آپ کواس کاکچھ حصہ دکھادیں جوان سے وعدہ کرتے ہیں یا ہم آپ کواُٹھالیں توہماری ہی طرف انہیں لوٹناہے،پھراﷲ تعالیٰ اس پراچھی طرح گواہ ہے جوکچھ وہ کررہے ہیں۔
یا ہم تم کو اس کا کوئی حصہ دکھادیں گے جس کا ان سے وعدہ کر رہے ہیں یا تمہیں وفات دیں گے ، پس ان کی واپسی ہماری طرف ہوگی ، پھر اللہ گواہ ہے اس چیز پر جو وہ کر رہے ہیں!
اور ( اے رسول ( ص ) ) خواہ ہم آپ کو ابھی بعض وہ باتیں ( برے اعمال کے نتائج ) دکھا دیں جن کا ان ( منکرین ) سے وعدہ کیا ہے یا اس سے پہلے آپ کو ( دنیا سے ) اٹھا لیں بہرحال انہیں لوٹ کر آنا تو ہماری ہی طرف ہے پھر اللہ گواہ ہے اس پر جو کچھ وہ کر رہے ہیں ۔
جِن برے نتائج سے ہم انہیں ڈرا رہے ہیں ان کا کوئی حصہ ہم تیرے جیتے جی دکھا دیں یا اس سے پہلے ہی تجھے اٹھالیں ، بہرحال اِنہیں آنا ہماری ہی طرف ہے اور جو کچھ یہ کر رہے ہیں اس پر اللہ گواہ ہے ۔
اور جس ( عذاب ) کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں اگر اس کا کچھ حصہ ہم آپ ( ﷺ ) کا دکھا دیں یا ( اس سے پہلے ہی ) ہم آپ ( ﷺ ) کو وفات دیں دے تو ان سب کو ہماری ہی طرف لوٹ کر آنا ہے پھر جو کچھ یہ کیا کرتے ہیں اﷲ ( تعالیٰ ) اس پر گواہ ہیں ۔
اور ( اے پیغمبر ) جن باتوں کی ہم نے ان ( کافروں کو ) دھمکی دی ہوئی ہے ، چاہے ان میں سے کوئی بات ہم تمہیں ( تمہاری زندگی میں ) دکھا دیں ، یا ( اس سے پہلے ) تمہاری روح قبض کرلیں ، بہرصورت ان کو آخر میں ہماری طرف ہی لوٹنا ہے ، ( ٢٥ ) پھر ( یہ تو ظاہر ہی ہے کہ ) جو کچھ یہ کرتے ہیں ، اللہ اس کا پورا پورا مشاہدہ کر رہا ہے ۔ ( لہذا وہاں ان کو سزا دے گا )
جس عذاب کاہم ان سے وعدہ کرتے ہیں اس کاکچھ حصہ خواہ ہم آپ کے جیتے جی دکھلائیں یا ( پہلے ) آپکواٹھالیں انہیں بہرحال ہماری طرف لوٹنا ہے اورجو کچھ وہ کر رہے ہیں اس پر اللہ گواہ ہے
اور اگر ہم تمہیں دکھا دیں کچھ ( ف۱۱٦ ) اس میں سے جو انھیں وعدہ دے رہے ہیں ( ۱۱۷ ) یا تمہیں پہلے ہی اپنے پاس بلالیں ( ف۱۱۸ ) بہرحال انھیں ہماری طرف پلٹ کر آنا ہے پھر اللہ گواہ ہے ( ف۱۱۹ ) ان کے کاموں پر ،
اور خواہ ہم آپ کو اس ( عذاب ) کا کچھ حصہ ( دنیا میں ہی ) دکھا دیں جس کا ہم ان سے وعدہ کر رہے ہیں ( اور ہم آپ کی حیاتِ مبارکہ میں ایسا کریں گے ) یا ( اس سے پہلے ) ہم آپ کو وفات بخش دیں ، تو انہیں ( بہر صورت ) ہماری ہی طرف لوٹنا ہے ، پھر اللہ ( خود ) اس پر گواہ ہے جو کچھ وہ کر رہے ہیں