और हर उम्मत के लिए एक रसूल है, फिर जब उनका रसूल आ जाता है तो उनके दरमियान इंसाफ़ के साथ फ़ैसला कर दिया जाता है और उन पर कोई जु़ल्म नहीं होता।
اورہر اُمت کے لیے ایک رسول ہے تو جب کسی اُمت کارسول آجاتاہے تواُن کے درمیان انصاف سے فیصلہ کر دیاجاتاہے اوراُن پرظلم نہیں کیاجاتا۔
اور ہر امت کیلئے ایک رسول ہے ۔ تو جب ان کا رسول آجاتا ہے ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جاتا ہے اور ان پر کوئی ظلم نہیں کیا جاتا ۔
اور ہر امت کے لئے ایک رسول ہوتا ہے تو جب ان کا رسول ان کے پاس آجاتا ہے تو پورے انصاف کے ساتھ ان کے درمیان فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا ۔
ہر امّت کے لیے ایک رسول ہے 55 ، پھر جب کسی امّت کے پاس اس کا رسول آجاتا ہے تو اس کا فیصلہ پورے انصاف کے ساتھ چکا دیا جاتا ہے اور اس پر ذرہ برابر ظلم نہیں کیا جاتا ۔ 56
اور ہر امت کیلئے ایک رسول ہے ۔ پس جب ان کے پاس رسول آچکے ہیں تو ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا جاتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا
اور ہر امت کے لیے ایک رسول بھیجا گیا ہے ، پھر جب ان کا رسول آجاتا ہے تو ان کا فیصلہ پورے انصاف سے کیا جاتا ہے ، اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا ۔
ہر امت کے لئے ایک رسول ہے پھرجب ان کے پاس وہ رسول آتا ہے توپورے انصاف کے ساتھ ان کے درمیان فیصلہ کیا جاتا ہے اور ان پر ظلم نہیں کیا جاتا
اور ہر امت میں ایک رسول ہوا ( ف۱۲۰ ) جب ان کا رسول ان کے پاس آتا ( ف۱۲۱ ) ان پر انصاف کا فیصلہ کردیا جاتا ( ف۱۲۲ ) اور ان پر ظلم نہیں ہوتا ،
اور ہر امت کے لئے ایک رسول آتا رہا ہے ۔ پھر جب ان کا رسول ( واضح نشانیوں کے ساتھ ) آچکا ( اور وہ پھر بھی نہ مانے ) تو ان میں انصاف کے ساتھ فیصلہ کر دیا گیا ، اور ( قیامت کے دن بھی اسی طرح ہوگا ) ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا