Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

कह दें कि बताओ अगर अल्लाह का अज़ाब तुम पर रात को आ पड़े या दिन को आ जाए तो मुजरिम लोग उससे पहले क्या कर लेंगे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

آپ کہہ دو کیاتم نے دیکھا اگراﷲ تعالیٰ کاعذاب تم پررات کو یادن کو آجائے؟ اس میں سے کون سی چیزمجرم جلدی مانگیں گے؟

By Amin Ahsan Islahi

( ان سے ) کہو کہ بتاؤ کہ اگر اللہ کا عذاب تم پر رات میں آدھمکے یا دن میں ، تو کیا چیز ہے جس کے بل پر مجرمین جلدی مچائے ہوئے ہیں؟

By Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) ان لوگوں سے کہیے کیا تم نے اس بات پر غور کیا ہے کہ اگر اس کا عذاب ( اچانک ) رات کے وقت تم پر آجائے یا دن دہاڑے ( تو تم کیا کروگے؟ ) آخر وہ کون سی چیز ہے جس کی مجرم جلدی کر رہے ہیں؟

By Moudoodi

اِن سے کہو ، کبھی تم نے یہ بھی سوچا کہ اگر اللہ کا عذاب اچانک رات کو یا دن کو آجائے ﴿تو تم کیا کر سکتے ہو؟﴾ ۔ آخِر یہ ایسی کون سی چیز ہے جس کے لیے مجرم جلدی مچائیں؟

By Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرما دیجیے ! تم یہ تو بتائو کہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا عذاب تمہارے پاس رات کے وقت یا دن کے وقت آجائے ( تو تم کیا کر لو گے؟ ) تو اس میں سے کون سی چیز ایسی ہے جس کی مجرم لوگ جلدی مچا رہے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

ان سے کہو کہ : ذرا مجھے یہ بتاؤ کہ اگر اللہ کا عذاب تم پر رات کے وقت آئے یا دن کے وقت تو اس میں کون سی ایسی ( اشتیاق کے قابل ) چیز ہے جس کے جلد آنے کا یہ مجرم لوگ مطالبہ کر رہے ہیں؟

By Noor ul Amin

آپ ان سے پوچھئے ذرا سوچو تو اگرتم پر اللہ کاعذاب رات یادن کو آجائے توپھرمجرم لوگ آخرکس چیز کی جلدی کررہے ہیں؟

By Kanzul Eman

تم فرماؤ بھلا بتاؤ تو اگر اس کا عذاب ( ف۱۲٦ ) تم پر رات کو آئے ( ۱۲۷ ) یا دن کو ( ف۱۲۸ ) تو اس میں وہ کونسی چیز ہے کہ مجرموں کو جس کی جلدی ہے ،

By Tahir ul Qadri

آپ فرما دیجئے: ( اے کافرو! ) ذرا غور تو کرو اگر تم پر اس کا عذاب ( ناگہاں ) راتوں رات یا دن دہاڑے آپہنچے ( تو تم کیا کرلوگے؟ ) وہ کیا چیز ہے کہ مجرم لوگ اس سے جلدی چاہتے ہیں؟