याद रखो! जो कुछ आसमानों और ज़मीन में है सब अल्लाह का है, याद रखो! अल्लाह का वादा सच्चा है मगर अकसर लोग नहीं जानते।
سن لو!بلاشبہ اللہ تعالیٰ کے لیے ہے جو آسمانوں اور جو زمین میں ہے، سن لو!بلاشبہ اﷲ تعالیٰ کا وعدہ سچاہے لیکن ان کے اکثرلوگ نہیں جانتے۔
سن رکھو کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے ، اللہ ہی کا ہے ۔ سن رکھو کہ اللہ کا وعدہ شدنی ہے ، لیکن ان کے اکثر اس بات کو نہیں جانتے ۔
یاد رکھو! جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے وہ سب اللہ ہی کا ہے اور یہ بھی یاد رکھو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ ( یہ حقیقت نہیں جانتے ) ۔
سنو! آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ کا ہے ۔ سن رکھو ! اللہ کا وعدہ سچا ہے مگر اکثر انسان جانتے نہیں ہیں ۔
یاد رکھو بلاشبہ جو کچھ اسمانوں اور زمین میںہے اﷲ ( تعالیٰ ) ہی کیلئے ہے ۔ یاد رکھو بلاشبہ اﷲ ( تعالیٰ ) کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ ( اس حقیقت ) کو نہیں جانتے ۔ وہ ہی زندہ فرماتے ہیں اور وہی موت دیتے ہیں اور انہی کی طرف تم لوٹائے جائو گے
یاد رکھو کہ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے ۔ یا درکھو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے ، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔
سن لوجوکچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اللہ ہی کا ہے سن لواللہ کاوعدہ سچاہے مگر اکثرلوگ جانتے نہیں
سن لو بیشک اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ( ف۱۳۷ ) سن لو بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے مگر ان میں اکثر کو خبر نہیں ،
جان لو! جو کچھ بھی آسمانوں اور زمین میں ہے ( سب ) اللہ ہی کا ہے ۔ خبردار ہو جاؤ! بیشک اللہ کا وعدہ سچا ہے لیکن ان میں سے اکثر لوگ نہیں جانتے