Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अगर हर ज़ालिम के पास वे सब कुछ हो जो ज़मीन में है तो वह उसको फ़िदये में दे देना चाहेगा, और जब वे अज़ाब को देखेंगे तो अपने दिल में पछताएंगे, और उनके दरमियान इंसाफ़ के साथ फ़ैसला कर दिया जाएगा और उन पर ज़ुल्म न होगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراگرہرنفس کے لیے جس نے ظلم کیا، وہ سب کچھ ہوجوزمین میں ہے وہ اس کوضرورفدیہ میں دے دے گااوروہ شرمندگی کو چھپائیں گے، جب وہ عذاب دیکھیں گے اوران کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گااوران پرظلم نہیں کیاجائے گا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہر جان ، جس نے ظلم کا ارتکاب کیا ، اگر اس کو مل جائے وہ سب کچھ جو زمین میں ہے تو وہ اس کو فدیہ میں دے دینا چاہے گی اور وہ پشیمان ہوں گے جب عذاب کو دیکھیں گے اور ان کے درمیان انصاف سے فیصلہ کردیا جائے گا اور ان پر کوئی ظلم نہ ہوگا ۔

By Hussain Najfi

جو کچھ روئے زمین پر موجود ہے اگر وہ ہر ظالم شخص کے قبضہ میں آجائے تو ( وہ عذاب اس قدر سخت ہے ) کہ وہ یہ سب کچھ بطور فدیہ دے دے ۔ جب یہ لوگ عذابِ الٰہی کو دیکھیں گے تو ندامت و پشیمانی کو دل میں چھپائیں گے ( اور اندر ہی اندر پچھتائیں گے ) لیکن پورے انصاف کے ساتھ ان کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں کیا جائے گا ۔

By Moudoodi

اگر ہر اس شخص کے پاس جس نے ظلم کیا ہے ، روئے زمین کی دولت بھی ہو تو اس عذاب سے بچنے کے لیے وہ اسے فدیہ میں دینے پر آمادہ ہو جائے گا ۔ جب یہ لوگ اس عذاب کو دیکھ لیں گے تو دل ہی دل میں پچھتائیں گے ۔ 59 مگر ان کے درمیان پورے انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا ، کوئی ظلم ان پر نہ ہوگا ۔

By Mufti Naeem

اور اگر ہر ہر ظالم کے پاس جو کچھ زمین میں ہے وہ سب کچھ ہو تو وہ ( عذاب سے جان چھڑانے کیلئے ) فدیے میں دے دے گا اور جب وہ عذاب کو دیکھیں گے ( تو شروع شروع میں ) اپنی شرمندگی کو چھپائیں گے اور ان کے ساتھ انصاف سے فیصلہ کیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں ہو گا

By Mufti Taqi Usmani

اور جس جس شخص نے ظلم کا ارتکاب کیا ہے ، اگر اس کے پاس روئے زمین کی ساری دولت بھی ہوگی تو وہ اپنی جان چھڑانے کے لیے اس کی پیشکش کردے گا ، اور جب وہ عذاب کو آنکھوں سے دیکھ لیں گے تو اپنی شرمندگی کو چھپانا چاہیں گے ، اور ان کا فیصلہ انصاف کے ساتھ ہوگا ، اور ان پر ظلم نہیں ہوگا ۔

By Noor ul Amin

جس نے ظلم کیا وہ اگرروئے زمین کی دولت بھی فدیہ میں دے سکے گادے ڈالے اور جب وہ عذاب دیکھیں گے توندامت کو چھپائیں گے ان کافیصلہ پورے انصاف سے ہوگااوران پر ظلم نہ ہوگا

By Kanzul Eman

اور اگر ہر ظالم جان ، زمین میں جو کچھ ہے ( ف۱۳۵ ) سب کی مالک ہوتی ، ضرور اپنی جان چھڑانے میں دیتی ( ف۱۳٦ ) اور دل میں چپکے چپکے پشیمان ہوئے جب عذاب دیکھا اور ان میں انصاف سے فیصلہ کردیا گیا اور ان پر ظلم نہ ہوگا ،

By Tahir ul Qadri

اگر ہر ظالم شخص کی ملکیت میں وہ ( ساری دولت ) ہو جو زمین میں ہے تو وہ یقیناً اسے ( اپنی جان چھڑانے کے لئے ) عذاب کے بدلہ میں دے ڈالے ، اور ( ایسے لوگ ) جب عذاب کو دیکھیں گے تو اپنی ندامت چھپائے پھریں گے اور ان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا جائے گا اور ان پر ظلم نہیں ہوگا