बेशक जो लोग ईमान लाए और नेक काम किए, अल्लाह उनके ईमान की बदौलत उनको उनके मक़सद तक पहुँचा देगा, उनके नीचे नहरें बहती होंगी नेमत के बाग़ों में।
یقیناجولوگ ایمان لائے اور جنہوں نے نیکیاں کی ہیں اُن کارب انہیں ان کے ایمان کی وجہ سے انہیں ہدایت دے گا، نعمت کے باغوں میں ان کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی۔
جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے نیک عمل کیے ، اللہ ان کے ایمان کی بدولت ان کو ( ان کی منزل پر ) پہنچائے گا ، ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ، نعمت کے باغوں میں ۔
بے شک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کئے ۔ ان کا پروردگار ان کے ایمان کی بدولت انہیں اس منزل مقصود تک پہنچائے گا ۔ یعنی وہ نعمتِ الٰہی کے ان باغوں میں ہوں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی ۔
اور یہ بھی حقیقت ہے کہ جو لوگ ایمان لائے ﴿یعنی جنہوں نے ان صداقتوں کو قبول کرلیا جو اس کتاب میں پیش کی گئی ہیں﴾ اور نیک اعمال کرتے رہے انہیں ان کا ربّ ان کے ایمان کی وجہ سے سیدھی راہ چلائے گا ، نعمت بھری جنتّوں میں ان کے نیچے نہریں بہیں گی ، 13
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور انہوں نے اچھے اعمال کیے ان کا رب ان کے ایمان کی وجہ سے انہیں نعمتوں کے باغوں میں پہنچا دے گا جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی
۔ ( دوسری طرف ) جو لوگ ایمان لائے ہیں اور جنہوں نے نیک عمل کیے ہیں ، ان کے ایمان کی وجہ سے ان کا پروردگار انہیں اس منزل تک پہنچائے گا کہ نعمتوں سے بھرے باغات میں ان کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی ۔
بلاشبہ جو لوگ ایمان لائے اور نیک اعمال کرتے رہے ان کے ایمان کی وجہ سے ان کارب انہیں ایسے نعمتوں والے باغوں کی راہ دکھلائے گاجن میں نہریں بہہ رہی ہوں گی
بیشک جو ایمان لائے اور اچھے کام کیے ان کا رب ان کے ایمان کے سبب انھیں راہ دے گا ( ف۱٦ ) ان کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی نعمت کے باغوں میں ،
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے انہیں ان کا رب ان کے ایمان کے باعث ( جنتوں تک ) پہنچا دے گا ، جہاں ان ( کی رہائش گاہوں ) کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں گی ( یہ ٹھکانے ) اُخروی نعمت کے باغات میں ( ہوں گے )