Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और आसमानों और ज़मीन की छुपी बात अल्लाह के पास है और तमाम उमूर उसी की तरफ़ लौटाए जाते हैं, पस आप उसी की इबादत करें और उसी पर भरोसा रखें, और आपका रब उससे बेख़बर नहीं जो तुम कर रहे हो।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور آسمانوں اور زمین کا غیب اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے اورتمام معاملات اسی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں سو آپ اسی کی عبادت کریں اوراسی پربھروسہ رکھیں اورآپ کارب اُس سے بے خبرنہیں جوتم عمل کرتے ہو۔

By Amin Ahsan Islahi

اور آسمانوں اور زمین کا غیب اللہ ہی کے علم میں ہے اور وہی تمام امور کا مرجع ہے ۔ تو اسی کی بندگی کرو اور اسی پر بھروسا کرو اور تیرا رب جو کچھ تم کر رہے ہو ، اس سے بے خبر نہیں ہے ۔

By Hussain Najfi

اور آسمانوں اور زمین کا علمِ غیب اللہ ہی سے مخصوص ہے اور اسی کی طرف تمام معاملات کی بازگشت ہے تو آپ ( ص ) اسی کی عبادت کریں اور اسی پر بھروسہ کریں اور آپ کا پروردگار اس سے غافل نہیں ہے جو کچھ تم کرتے ہو ۔

By Moudoodi

آسمانوں اور زمین میں جو کچھ چھپا ہوا ہے سب اللہ کے قبضہ قدرت میں ہے اور سارا معاملہ اسی کی طرف رجوع کیا جاتا ہے ۔ پس اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تو اسی کی بندگی کر اور اسی پر بھروسا رکھ ، جو کچھ تم لوگ کر رہے ہو تیرا ربّ اس سے بے خبر نہیں ہے ۔ 117 ؏ ١۰

By Mufti Naeem

اور آسمانوں اور زمین کی تمام چھپی ہوئی چیزیں اللہ ( تعالیٰ ) ہی کے لئے ہیں اور سارے کام اسی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں پس آپ اسی کی عبادت کیجئے او ر اسی پر بھروسہ رکھئے اور جو کام تم لوگ کرتے ہو آپ کا رب اس سے بے خبر نہیں ہے

By Mufti Taqi Usmani

آسمانوں اور زمین میں جتنے پوشیدہ بھید ہیں ، وہ سب اللہ کے علم میں ہیں ، اور اسی کی طرف سارے معاملات لوٹائے جائیں گے ۔ لہذا ( اے پیغمبر ) اس کی عبادت کرو ، اور اس پر بھروسہ رکھو ۔ اور تم لوگ جو کچھ کرتے ہو ، تمہارا پروردگار اس سے بے خبر نہیں ہے ۔

By Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین کی غیب کی باتیں صرف ا للہ کو معلوم ہیں اور سب معاملات اسی کی طرف لوٹائے جاتے ہیں لہٰذااسی کی عبادت کیجئے اور اسی پر بھروسہ کیجئے اور تمہارا رب تمہارے اعمال سے بے خبرنہیں

By Kanzul Eman

اور اللہ ہی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کے غیب ( ف۲۵۰ ) اور اسی کی طرف سب کاموں کی رجوع ہے تو اس کی بندگی کرو اور اس پر بھروسہ رکھو ، اور تمہارا رب تمہارے کاموں سے غافل نہیں ،

By Tahir ul Qadri

اور آسمانوں اور زمین کا ( سب ) غیب اﷲ ہی کے لئے ہے اور اسی کی طرف ہر ایک کام لوٹایا جاتا ہے سو اس کی عبادت کرتے رہیں اور اسی پر توکل کئے رکھیں ، اور تمہارا رب تم سب لوگوں کے اعمال سے غافل نہیں ہے