तुम जल्द ही जान लोगे कि वे कौन हैं जिन पर वह अज़ाब आता है जो उसको रुसवा कर दे और उस पर वह अज़ाब उतरता है जो हमेशा रहेगा।
سو جلد ہی تم جان لو گے کہ کون ہے جس پرایساعذاب آتاہے جواُسے رُسواکردے گااور دائمی عذاب کس پراُترتاہے؟
تم جلد جان لو گے کہ وہ کون ہیں جن پر وہ عذاب آتا ہے جو ان کو رسوا کرکے رکھ دیتا ہے اور وہ قہر نازل ہوتا ہے جو ٹک کے رہ جاتا ہے ۔
عنقریب تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ کس پر عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کر دے گا اور کس پر دائمی عذاب نازل ہوتا ہے ۔
عنقریب تمہیں خود معلوم ہو جائے گا کہ کس پر وہ عذاب آتا ہے جو اسے رسوا کر دے گا اور کس پر وہ بلا ٹوٹ پڑتی ہے جو ٹالے نہ ٹلے گی ۔ 41
پس عنقریب تم جان لوگے وہ کون ہے جس پر عذاب آنے والا ہے جو اسے رسوا کردیگااور کون ہے جس پر ہمیشہ رہنے والا عذاب نازل ہوتا ہے
عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا کہ کس پر وہ عذاب آرہا ہے جو اسے رسوا کر کے رکھ دے گا ، اور کس پر وہ قہر نازل ہونے والا ہے جو کبھی ٹل نہیں سکے گا ۔
پھرتمہیں جلدہی معلوم ہوجائے گاکہ کون ہے جس پر رسواکن عذاب آتا ہے اور دائمی عذاب اترتا ہے
تو اب جان جاؤ گے کس پر آتا ہے وہ عذاب کہ اسے رسوا کرے ( ف۸۳ ) اور اترتا ہے وہ عذاب جو ہمیشہ رہے ( ف۸٤ )
سو تم عنقریب جان لوگے کہ کس پر ( دنیا میں ہی ) عذاب آتا ہے جو اسے ذلیل و رسوا کر دے گا اور ( پھر آخرت میں بھی کس پر ) ہمیشہ قائم رہنے والا عذاب اترتا ہے