Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यहाँ तक कि जब हमारा हुक्म आ पहुँचा और तूफ़ान उबल पड़ा तो हमने (नूह से) कहा कि हर क़िस्म के जानवरों का एक-एक जोड़ा कश्ती में रख लो और अपने घर वालों को भी सिवाए उन लोगों के जिनके बारे में पहले कहा जा चुका है और सब ईमान वालों को भी, और थोड़े ही लोग थे जो नूह के साथ ईमान लाए थे।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

حتیٰ کہ جب ہماراحکم آگیااورتنورااُبل پڑا،ہم نے کہا اس کشتی میں ہرچیزکاجوڑا (نراورمادہ) دونوں کوسوارکر لواور اپنے گھروالوں کوبھی مگرجن کے متعلق پہلے بات ہوچکی اورانہیں بھی (سوارکرلو)جوایمان لائے ہیں اوراس پرتھوڑے لوگوں کے سواکوئی ایمان نہیں لایا۔

By Amin Ahsan Islahi

یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آپہنچا اور طوفان ابل پڑا ، ہم نے اس کو کہا کہ ہر چیز میں سے نر ومادہ دونوں کو اور اپنے اہل وعیال کو ، بجز ان کے جن پر حکم نافذ ہوچکا ہے اور ان لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں ، اس کشتی میں سوار کرالو اور اس کے ساتھ ایمان لانے والوں کی تعداد تو بس تھوڑی ہی تھی ۔

By Hussain Najfi

یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آگیا ۔ اور تنور نے جوش مارا ( ابل پڑا ) تو ہم نے ( نوح ( ع ) سے ) کہا کہ ہر قسم کے جوڑوں میں سے دو دو ( نر و مادہ ) کو اس ( کشتی ) میں سوار کر لو ۔ اور اپنے گھر والوں کو بھی بجز ان کے جن کی ( ہلاکت کی ) بات پہلے طئے ہو چکی ہے نیز ان کو بھی ( سوار کر لو ) جو ایمان لا چکے ہیں اور بہت ہی تھوڑے لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ۔

By Moudoodi

یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آگیا اور وہ تنور ابل پڑا 42 تو ہم نے کہا ہر قسم کے جانوروں کا ایک ایک جوڑا کشتی میں رکھ لو ، اپنے گھر والوں کو بھی ۔ ۔ ۔ ۔ سوائے ان اشخاص کے جن کی نشان دہی پہلے کی جا چکی ہے 43 ۔ ۔ ۔ ۔ اس میں سوار کرا دو اور ان لوگوں کو بھی بٹھا لو جو ایمان لائے ہیں ۔ 44 اور تھوڑے ہی لوگ تھے جو نوح کے ساتھ ایمان لائے تھے ۔

By Mufti Naeem

یہاںتک کہ جب ہمارا حکم آپہنچا اور تنور سے پانی ابل پڑا تو ہم نے ( نوح علیہ السلام سے ) کہا کہ کشتی میں ہر جانور کے دو ( نرمادہ جوڑے ) اور اپنے گھر والوں کو ( بھی ) سوائے ان لوگوںکے جن پر حکم نازل ہوچکا ہے اور ایمان والوں کو بھی سوارکرلو ۔ اور آپ کے ساتھ بہت کم لوگ ہی ایمان لائے تھے ۔

By Mufti Taqi Usmani

یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آگیا اور تنور ابل پڑا ، ( ٢١ ) تو ہم نے ( نوح سے ) کہا کہ : اس کشتی میں ہر قسم کے جانوروں میں سے دو دو کے جوڑے سوار کرلو ( ٢٢ ) اور تمہارے گھر والوں میں سے جن کے بارے میں پہلے کہا جا چکا ہے ( کہ وہ کفر کی وجہ سے غرق ہوں گے ) ان کو چھوڑ کر باقی گھر والوں کو بھی ، اور جتنے لوگ ایمان لائے ہیں ان کو بھی ( ساتھ لے لو ) اور تھوڑے ہی سے لوگ تھے جو ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ۔

By Noor ul Amin

یہاں تک کہ ہمارا ( عذاب ) حکم آ پہنچا اور تنور ابلنے لگا ( یعنی کہ ساری زمین ہی چشموں کی طرح اُبل پڑی ) توہم نے نوح سے کہاکہ اس میں ہرقسم کے جانورکاایک جوڑا ( نرومادہ ) رکھ لو ، اوراپنے گھر والوں کو بھی ، سوائے ان اشخاص ( یعنی کافروں ) کے جن کے متعلق پہلے بتایاگیا ہے اورجو ایمان لائے ایمان لانے والے تھوڑے ہی تھے

By Kanzul Eman

یہاں تک کہ جب ہمارا حکم آیا ( ف۸۵ ) اور تنور اُبلا ( ف۸٦ ) ہم نے فرمایا کشتی میں سوار کرلے ہر جنس میں سے ایک جوڑا نر و مادہ اور جن پر بات پڑچکی ہے ( ف۸۷ ) ان کے سوا اپنے گھر والوں اور باقی مسلمانوں کو اور اس کے ساتھ مسلمان نہ تھے مگر تھوڑے ( ف۸۸ )

By Tahir ul Qadri

یہاں تک کہ جب ہمارا حکمِ ( عذاب ) آپہنچا اور تنور ( پانی کے چشموں کی طرح ) جوش سے ابلنے لگا ( تو ) ہم نے فرمایا: ( اے نوح! ) اس کشتی میں ہر جنس میں سے ( نر اور مادہ ) دو عدد پر مشتمل جوڑا سوار کر لو اور اپنے گھر والوں کو بھی ( لے لو ) سوائے ان کے جن پر ( ہلاکت کا ) فرمان پہلے صادر ہو چکا ہے اور جو کوئی ایمان لے آیا ہے ( اسے بھی ساتھ لے لو ) ، اور چند ( لوگوں ) کے سوا ان کے ساتھ کوئی ایمان نہیں لایا تھا