Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और नूह (अलै॰) ने कहा कि कश्ती में सवार हो जाओ, अल्लाह के नाम से इसका चलना है और इसका ठहरना भी, बेशक मेरा रब बख़्शने वाला, मेहरबान है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور نوح نے کہاکہ سوار ہوجاؤ اس میں،اﷲ تعالیٰ کے نام سے اس کاچلنابھی ہے اوراس کا ٹھہرنا بھی، یقیناًمیرا رب بے حدبخشنے والا ہے، نہایت رحم والاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

اور اس نے کہا کہ اس میں سوار ہوجاؤ! اللہ ہی کے نام سے ہے اس کا چلنا اور اسی کا لنگر انداز ہونا! میرا رب بڑا ہی بخشنے والا ، مہربان ہے ۔

By Hussain Najfi

نوح ( ع ) نے کہا ( کشتی میں ) سوار ہو جاؤ اللہ کے نام کے سہارے اس کا چلنا بھی ہے اور اس کا ٹھہرنا بھی بے شک میرا پروردگار بڑا بخشنے والا ، بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

نوح نے کہا سوار ہو جاؤ اس میں ، اللہ ہی کے نام سے ہے اس کا چلنا بھی اور اس کا ٹھہرنا بھی ، میرا ربّ بڑا غفور و رحیم ہے ۔ 45

By Mufti Naeem

اور نوح ( علیہ السلام ) نے فرمایا اس کشتی میںسوارہوجاؤ اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا اللہ ( تعالیٰ ) کے نام کے ساتھ ہی ہے بلا شبہ میرا رب بخشنے والا رحم فرمانے والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور نوح نے ( ان سب سے ) کہا کہ : اس کشتی میں سوار ہوجاؤ ، اس کا چلنا بھی اللہ ہی کے نام سے ہے ، اور لنگر ڈالنا بھی ، یقین رکھو کہ میرا پروردگار بہت بخشنے والا ، بڑا مہربان ہے ۔

By Noor ul Amin

نوح نے کہا:اس کشتی میں سوارہوجائواس کاچلنااور اس کا ٹھہرنا اللہ کے نام سے ہے میرارب یقینا بخشنے والارحم کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اور بولا اس میں سوار ہو ( ف۸۹ ) اللہ کے نام پر اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا ( ف۹۰ ) بیشک میرا رب ضرور بخشنے والا مہربان ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور نوح ( علیہ السلام ) نے کہا: تم لوگ اس میں سوار ہو جاؤ اﷲ ہی کے نام سے اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا ہے ۔ بیشک میرا رب بڑا ہی بخشنے والا نہایت مہربان ہے