नूह (अलै॰) ने कहाः ऐ मेरे रब! मैं आपकी पनाह चाहता हूँ कि आपसे वह चीज़ माँगूं जिसका मुझे इल्म नहीं, और अगर आप मुझे माफ़ न करें और मुझ पर रहम न फ़रमाएं तो मैं बरबाद हो जाऊँगा।
نوح نے کہا: ’’اے میرے رب!بلاشبہ میںآپ کی پناہ میں آتا ہوں کہ آپ سے اس بات کاسوال کروں جس کا مجھے کچھ علم نہیں اوراگرآپ نے مجھے معاف نہ کیااورمجھ پررحم نہ فرمایا تومیں خسارہ پانے والوں میں سے ہوجاؤں گا۔‘‘
اس نے کہا کہ اے میرے رب! میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ تجھ سے کسی ایسی چیز کی درخواست کروں ، جس کے باب میں مجھے کوئی علم نہیں اور اگر تو میری مغفرت نہ کرے گا اور مجھ پر رحم نہ فرمائے گا تو میں نامرادوں میں سے ہوجاؤں گا ۔
عرض کیا اے میرے پروردگار! میں اس بات سے تیری بارگاہ میں پناہ مانگتا ہوں کہ میں تجھ سے ایسی چیز کا سوال کروں جس کا مجھے علم نہیں ہے ۔ اور اگر تو نے مجھے نہ بخشا اور مجھ پر رحم نہ کیا تو میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤں گا ۔
نوح نے فوراً عرض کیا اے میرے ربّ ، میں تیری پناہ مانگتا ہوں اس سے کہ وہ چیز تجھ سے مانگوں جس کا مجھے علم نہیں ۔ اگر تو نے مجھے معاف نہ کیا اور رحم نہ فرمایا تو میں برباد ہو جاؤں گا ۔ 51
نوح ( علیہ السلام ) نے عرض کی اے میرے رب میں آپ سے پناہ چاہتا ہوں کہ میں اس بات کے بارے میں سوال کروں جس کی مجھے خبر نہ ہو اور اگر آپ مجھے نہ بخشیں اورمجھ پر رحم نہ فرمائیں تومیں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوجاؤں گا
نوح نے کہا : میرے پروردگار میں آپ کی پناہ مانگتا ہوں اس بات سے کہ آئندہ آپ سے وہ چیز مانگوں جس کا مجھے علم نہیں ، اور اگر آپ نے میری مغفرت نہ فرمائی اور مجھ پر رحم نہ کیا تو میں بھی ان لوگوں میں شامل ہوجاؤں گا جو برباد ہوگئے ہیں ۔
نوح نے کہا:اے رب!میں تیری پناہ چاہتاہوں کہ میں تجھ سے سوال کروں جس کامجھے علم نہ ہو اور اگرتونے مجھے معاف نہ کیا اور مجھ پر رحم نہ فرمایاتومیں تباہ ہوجائونگا
عرض کی اے رب میرے میں تیری پناہ چاہتا ہوں کہ تجھ سے وہ چیز مانگوں جس کا مجھے علم نہیں ، اور اگر تو مجھے نہ بخشے اور رحم نہ کرے تو میں زیاں کار ہوجاؤں ،
۔ ( نوح علیہ السلام نے ) عرض کیا: اے میرے رب! میں اس بات سے تیری پناہ چاہتا ہوں کہ تجھ سے وہ سوال کروں جس کا مجھے کچھ علم نہ ہو ، اور اگر تو مجھے نہ بخشے گا اور مجھ پر رحم ( نہ ) فرمائے گا ( تو ) میں نقصان اٹھانے والوں میں سے ہو جاؤں گا