और उनके पीछे लानत लगा दी गई इस दुनिया में और क़यामत के दिन, सुन लो! आद ने अपने रब का इनकार किया, सुन लो! दूरी है आद के लिए जो हूद की क़ौम थी।
اوران کے پیچھے اس دنیا میں بھی لعنت لگا دی گئی اورقیامت کے دن بھی،سن لو!یقیناعادنے اپنے رب کاکفر کیا،سن لو!ہلاکت ہے عاد کے لیے،جوہودکی قوم تھی۔
اور اس دنیا میں بھی ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی اور قیامت کے روز بھی ۔ سن لو کہ عاد نے اپنے رب کا انکار کیا! سن لو کہ ہلاکی ہو ہود کی قوم ، عاد کیلئے!
۔ ( اس کی پاداش میں ) اس دنیا میں ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور آخرت میں بھی آگاہ ہو جاؤ کہ قومِ عاد نے اپنے پروردگار کا انکار کیا ۔ سو ہلاکت و بربادی ہے ہود کی قومِ عاد کے لئے ۔
آخرِکار اس دنیا میں بھی ان پر پھِٹکار پڑی اور قیامت کے روز بھی ۔ سنو! عاد نے اپنے رب سے کفر کیا ، سنو! دور پھینک دیے گئے عاد ، ہود کی قوم کے لوگ ۔ ؏ ۵
اور اس دنیا میں بھی لعنت ان کے ساتھ لگی رہی اور قیامت کے دن ( بھی لگی رہے گی ) غور سے سن لو!بلاشبہ قوم عاد نے اپنے رب کا انکار کیا ۔ غور سے سن لو! رحمت سے دور ہوگئی قومِ عاد جو ( حضرت ) ہود ( علیہ السلام ) کی قوم تھی ۔
اور ( اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ) اس دنیا میں بھی پھٹکار ان کے پیچھے لگا دی گئی ، اور قیامت کے دن بھی ۔ یاد رکھو کہ قوم عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کا معاملہ کیا تھا ۔ یا درکھو کہ بربادی عاد ہی کی ہوئی ، جو ہود کی قوم تھی ۔
آخراس دنیا میں بھی لعنت ان کے پیچھے رہی ( یعنی ان کے بعد آنے والے انبیاء نے ان پر لعنت بھیجی ) اور قیامت کے دن بھی ( رہے گی ) دیکھو!بلاشبہ قوم عادنے اپنے رب کا انکار کیا دیکھوقوم عادکے لوگ دھتکارے گئےجو ہودکی قوم تھے
اور ان کے پیچھے لگی اس دنیا میں لعنت اور قیامت کے دن ، سن لو! بیشک عاد اپنے رب سے منکر ہوئے ، ارے دور ہوں عاد ہود کی قوم ،
اور اس دنیا میں ( بھی ) ان کے پیچھے لعنت لگا دی گئی اور قیامت کے دن ( بھی لگے گی ) ۔ یاد رکھو کہ ( قومِ ) عاد نے اپنے رب کے ساتھ کفر کیا تھا ۔ خبردار! ہود ( علیہ السلام ) کی قومِ عاد کے لئے ( رحمت سے ) دوری ہے