और समूद की तरफ़ हमने उनके भाई सालेह (अलै॰) को भेजा, उसने कहाः ऐ मेरी क़ौम! अल्लाह की इबादत करो, उसके सिवा कोई तुम्हारा माबूद नहीं, उसी ने तुमको ज़मीन से बनाया और उसमें तुमको आबाद किया, पस उससे माफ़ी चाहो फिर उसकी तरफ़ रुजूअ़ करो, बेशक मेरा रब क़रीब है, क़बूल करने वाला है।
اورثمودکی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا،اُس نے کہا: ’’اے میری قوم! اﷲ تعالیٰ کی عبادت کرو،اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں،اُس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اس میں تمہیں آبادکیا،چنانچہ تم اُس سے بخشش مانگوپھر اُسی کی جانب رجوع کرو، یقیناًمیرارب بہت قریب ہے، قبول کرنے والاہے۔‘
اور قومِ ثمود کی طرف ( ہم نے ) ان کے بھائی صالح کو ( رسول بنا کر بھیجا ) ۔ اس نے دعوت دی: اے میری قوم کے لوگو! اللہ کی بندگی کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ۔ اسی نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور اس میں آباد کیا تو اس سے مغفرت مانگو ، پھر اسی کی طرف رجوع کرو ۔ میرا رب قریب بھی ہے ، قبول کرنے والا بھی!
اور ہم نے قومِ ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح ( ع ) کو بھیجا انہوں نے کہا اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی الٰہ نہیں ہے اسی نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اور اسی نے تمہیں اس میں آباد کیا لہٰذا اس سے مغفرت طلب کرو ۔ اور اس کی جناب میں توبہ کرو بے شک میرا پروردگار قریب بھی ہے اور مجیب ( دعاؤں کا قبول کرنے والا ) بھی ۔
اور ثمود کی طرف ہم نے ان کے بھائی صالح کو بھیجا ۔ 66 اس نے کہا اے میری قوم کے لوگو ، اللہ کی بندگی کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی خدا نہیں ہے ۔ وہی ہے جس نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور یہاں تم کو بسایا ہے ۔ 67 لہٰذا تم اس سے معافی چاہو 68 اور اس کی طرف پلٹ آؤ ، یقیناً میرا ربّ قریب ہے اور وہ دعاؤں کا جواب دینے والا ہے ۔ 69
اور ہم نے قومِ ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح ( علیہ السلام ) کو بھیجا ، آپ نے فرمایا اے میری قوم!اللہ ( تعالیٰ ) ہی کی عبادت کرو جس کے علاوہ تمہارا کوئی معبود نہیں اسی نے تمہیں زمین سے پیدا فرمایا اور تمہیں اس میں آباد فرمایا اسی سے معافی مانگو اور اسی کی طرف متوجہ رہو بلاشبہ میرا رب قریب سے فریاد سننے والا ہے ۔
اور قوم ثمود کے پاس ہم نے ان کے بھائی صالح کو پیغمبر بنا کر بھیجا ۔ ( ٣٥ ) انہوں نے کہا : اے میری قوم ! اللہ کی عبادت کرو ، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے ۔ اسی نے تم کو زمین سے پیدا کیا ، اور اس میں تمہیں آباد کیا ۔ لہذا اس سے اپنے گناہوں کی معافی مانگو ، پھر اس کی طرف رجوع کرو ۔ یقین رکھو کہ میرا رب ( تم سے ) قریب بھی ہے ، دعائیں قبول کرنے والا بھی ۔
اور ( قوم ) ثمودکی طرف ہم نے ان کے بھا ئی صالح کو بھیجا اس نے کہا:اے میری قوم اللہ ہی کی عبادت کرو جس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اس نے تمہیں زمین سے پیدا کیا اوراس میں آباد کیا لہٰذااسی سے بخشش مانگوپھراسی کی طرف رجوع کروبلاشبہ میرارب قریب ہے ( دعا ) قبول کرنے والا ہے
اور ثمود کی طرف ان کے ہم قوم صالح کو ( ف۱۳۱ ) کہا اے میری قوم اللہ کو پوجو ( ف۱۳۲ ) اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ( ف۱۳۳ ) اس نے تمہیں زمین میں پیدا کیا ( ف۱۳٤ ) اور اس میں تمہیں بسایا ( ف۱۳۵ ) تو اس سے معافی چاہو پھر اس کی طرف رجوع لاؤ ، بیشک میرا رب قریب ہے دعا سننے والا ،
اور ( ہم نے قومِ ) ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح ( علیہ السلام ) کو ( بھیجا ) ۔ انہوں نے کہا: اے میری قوم! اﷲ کی عبادت کرو تمہارے لئے اس کے سوا کوئی معبود نہیں ، اسی نے تمہیں زمین سے پیدا فرمایا اور اس میں تمہیں آباد فرمایا سو تم اس سے معافی مانگو پھر اس کے حضور توبہ کرو ۔ بیشک میرا رب قریب ہے دعائیں قبول فرمانے والا ہے