और ये आद थे कि उन्होंने अपने रब की निशानियों का इनकार किया और उसके रसूलों को न माना और सरकश और मुख़ालिफ़ की बात की इत्तिबा की।
اور یہ تھے عاد!جنہوں نے اپنے رب کی آیات کا انکار کیا اوراس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہرزبردست جابرسخت عنادرکھنے والے کے حکم کی پیروی کی۔
اور یہ قومِ عاد ہے ۔ انہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر جبار وسرکش کی بات کے پیچھے لگے ۔
اور یہ ہے قومِ عاد جس نے جان بوجھ کر اپنے پروردگار کی آیتوں ( نشانیوں ) کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر سرکش اور دشمن ( حق ) کی اطاعت کی ۔
یہ ہیں عاد ، اپنے رب کی آیات سے انہوں نے انکار کیا ، اس کے رسولوں کی بات نہ مانی ، 65 اور ہر جبّار دشمنِ حق کی پیروی کرتے رہے ۔
اور یہ قوم عاد تھی جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور تمام ظالم ضدی لوگوں کے کہنے پر چلتے رہے ۔
یہ تھے عاد کے لوگ جنہوں نے اپنے پروردگار کی نشانیوں کا انکار کیا ، اور اس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی ، اور ہر ایسے شخص کا حکم مانا جو پرلے درجے کا جابر اور حق کا پکا دشمن تھا ۔
اور یہ قوم عا دکے لوگ تھے وہ اپنے رب کی آیات کے منکرتھے اور اس کے رسول کی نافرمانی کی اور ہرسرکش ونافرمان طریقہ کی پیروی کرتے رہے
اور یہ عاد ہیں ( ف۱۳۰ ) کہ اپنے رب کی آیتوں سے منکر ہوئے اور اس کے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر بڑے سرکش ہٹ دھرم کے کہنے پر چلے ،
اور یہ ( قومِ ) عاد ہے جنہوں نے اپنے رب کی آیتوں کا انکار کیا اور اپنے رسولوں کی نافرمانی کی اور ہر جابر ( و متکبر ) دشمنِ حق کے حکم کی پیروی کی