और ऐ मेरी क़ौम ऐसा न हो कि मेरी ज़िद करके तुम पर वह आफ़त आ पड़े जो क़ौमे-नूह या क़ौमे-हूद या क़ौमे-सालेह पर आई थी, और लूत की क़ौम तो तुम से दूर भी नहीं।
اوراے میری قوم!میری مخالفت تمہیں ہرگزمستحق نہ بنادے کہ تمہیں بھی اس جیسی مصیبت پہنچے جیسی مصیبت قومِ نوح یا قومِ ہودیاقومِ صالح کوپہنچی تھی اور قومِ لُوط توتم سے کچھ دور نہیں۔
اور اے میری قوم! کہیں میری ضد تمہارے لئے اس امر کا باعث نہ بن جائے کہ تم پر بھی اسی طرح کی آفت نازل ہو ، جس طرح کی آفت قومِ نوح یا قومِ ہود یا قومِ صالح پر نازل ہوئی اور قومِ لوت تو تم سے کچھ دور بھی نہیں؟
اور اے میری قوم! میری مخالفت تمہیں اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم ایسے کام کرو کہ جن کی پاداش میں تم پر بھی وہی آفت آپڑے جو نوح ( ع ) یا ہود ( ع ) یا صالح ( ع ) کی قوم پر آئی تھی ۔ اور قومِ لوط ( ع ) تو تم سے کچھ دور نہیں ہے ۔
اور اے برادرانِ قوم ، میرے خلاف تمہاری ہٹ دھرمی کہیں یہ نوبت نہ پہنچا دے کہ آخرِکار تم پر بھی وہی عذاب آکر رہے جو نوح یا ہود یا صالح کی قوم پر آیا تھا ۔ اور لوط کی قوم تو تم سے کچھ زیادہ دور بھی نہیں ہے ۔ 100
اور اے میر ی قوم! میرے خلاف تمہاری ضد اس حال پر نہ پہنچا دے کہ تمہیں بھی ایسا عذاب پہنچے جیسا قوم نوح یا قوم ہود یا قوم صالح کو پہنچا اورقوم لوط ( کا زمانہ تو ) تم سے کچھ دور بھی نہیں ۔
اور اے میری قوم ! میرے ساتھ ضد کا جو معاملہ تم کر رہے ہو ، وہ کہیں تمہیں اس انجام تک نہ پہنچا دے کہ تم پر بھی ویسی ہی مصیبت نازل ہو جیسی نوح کی قوم پر یا ہود کی قوم پر یا صالح کی قوم پرنازل ہوچکی ہے ۔ اور لوط کی قوم تو تم سے کچھ دور بھی نہیں ہے ۔
اوراے میری قوم میری مخالفت میں کوئی ایساکام نہ کر بیٹھوجس کی وجہ سے تم پر ویسی ہی مصیبت نازل ہوجائے جیسی قوم نوح ، قوم ہود ، اورقوم صالح کو پہنچی تھی اور قوم لوط ( کاعلاقہ ) توتم سے کچھ دوربھی نہیں
اور اے میری قوم تمہیں میری ضد یہ نہ کموادے کہ تم پر پڑے جو پڑا تھا نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر ، اور لوط کی قوم تو کچھ تم سے دور نہیں ( ف۱۸۵ )
اور اے میری قوم! مجھ سے دشمنی و مخالفت تمہیں یہاں تک نہ ابھار دے کہ ( جس کے باعث ) تم پر وہ ( عذاب ) آپہنچے جیسا ( عذاب ) قومِ نوح یا قومِ ہود یا قومِ صالح کو پہنچا تھا ، اور قومِ لوط ( کا زمانہ تو ) تم سے کچھ دور نہیں ( گزرا )