Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और अपने रब से माफ़ी मांगो फिर उसकी तरफ़ पलट आओ, बेशक मेरा रब मेहरबान है, मुहब्बत वाला है।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوراپنے رب سے بخشش مانگوپھر اس سے توبہ کرویقینامیرارب نہایت رحم والا،بہت محبت والا ہے۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اور اپنے رب سے مغفرت مانگو ، پھر اس کی طرف رجوع کرو ۔ بیشک میرا رب نہایت مہربان اور بڑی محبت کرنے والا ہے ۔

By Hussain Najfi

اور اپنے پروردگار سے مغفرت طلب کرو اور پھر اس کی جناب میں توبہ کرو ( اس کی طرف رجوع کرو ) بے شک میرا پروردگار بڑا رحم کرنے والا ، بڑا محبت کرنے والا ہے ۔

By Moudoodi

دیکھو ! اپنے رب سے معافی مانگو اور اس کی طرف پلٹ آؤ ، بے شک میرا ربّ رحیم ہے اور اپنی مخلوق سے محبت رکھتا ہے ۔ 101

By Mufti Naeem

اور اپنے رب سے معافی چاہوپھر اسی کی طرف رجوع کرو بیشک میرا رب بڑا مہربان اور بہت ہی پیار کرنے والا ہے

By Mufti Taqi Usmani

تم اپنے رب سے معافی مانگو ، پھر اسی کی طرف رجوع کرو ، یقین رکھو کہ میرا رب بڑا مہربان ، بہت محبت کرنے والا ہے ۔

By Noor ul Amin

اوراپنے رب سے معافی مانگواوراسی کے آگے توبہ کرومیرارب یقینارحم کرنے والا اور محبت کرنے والا ہے

By Kanzul Eman

اور اپنے رب سے معافی چاہو پھر اس کی طرف رجوع لاؤ ، بیشک میرا رب مہربان محبت والا ہے ،

By Tahir ul Qadri

اور تم اپنے رب سے مغفرت مانگو پھر اس کے حضور ( صدقِ دل سے ) توبہ کرو ، بیشک میرا رب نہایت مہربان محبت فرمانے والا ہے