और इस दुनिया में उनके पीछे लानत होगी और क़यामत के दिन भी, कैसा बुरा ईनाम है जो उनको मिला।
اوراس دنیا میں اُن کے پیچھے لگا دی گئی لعنت اورقیامت کے دن بھی،بہت بُراعطیہ ہے جوکسی کودیا جائے۔
اور اس ( دنیا میں ) ان کے پیچھے لعنت لگادی گئی اور قیامت کے دن بھی ۔ کیا ہی بُرا انعام ہے جو دیا گیا ۔
اس دنیا میں لعنت ان کے پیچھے لگا دی گئی اور قیامت کے دن ( دوزخ ) کیا ہی برا عطیہ ہے جو انہیں عطا کیا جائے گا ۔
اور ان لوگوں پر دنیا میں بھی لعنت پڑی اور قیامت کے روز بھی پڑے گی ۔ کیسا برا صِلہ ہے یہ جو کسی کو ملے!
اور دنیا میںلعنت ان کے ساتھ ساتھ رہی اور قیامت کے دن بھی ۔ بہت براانعام ہے جو ان کو دیا گیا
اور پھٹکار اس دنیا میں بھی ان کے پیچھے لگا دی گئی ہے ، اور قیامت کے دن بھی ۔ یہ بدترین صلہ ہے جو کسی کو دیا جائے ۔
ان لوگوں پر اس دنیا میں بھی لعنت پڑی اور قیامت کو بھی پڑے گی کیسابراانعام ہےجو ا نہیں دیاجائے گا
اور ان کے پیچھے پڑی اس جہان میں لعنت اور قیامت کے دن ( ف۱۹۹ ) کیا ہی برا انعام جو انھیں ملا ،
اور اس دنیا میں ( بھی ) لعنت ان کے پیچھے لگا دی گئی اور قیامت کے دن ( بھی ان کے پیچھے رہے گی ) ، کتنا برا عطیہ ہے جو انہیں دیا گیا ہے