ये बस्तियों के कुछ हालात हैं जो हम आपको सुना रहे हैं, उनमें से बअज़ अब तक क़ायम हैं और बअज़ मिट गईं।
یہ بستیوں کی چند خبریں ہیں جو ہم آپ سے بیان کرتے ہیں، ان میں سے بعض کھڑی ہیں اورکچھ کاٹی جاچکی ہیں۔
یہ بستیوں کی سرگزشتیں ہیں جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔ ان میں سے کچھ تو قائم ہیں اور کچھ مٹ مٹا گئیں ۔
اے رسول ( ص ) یہ ان بستیوں کی چند خبریں ہیں جو ہم آپ کے سامنے بیان کر رہے ہیں ۔ ان ( بستیوں ) میں سے کچھ تو اب تک قائم ہیں اور بعض کی فصل کٹ چکی ہے ( بالکل اجڑ گئی ہیں ) ۔
یہ چند بستیوں کی سرگزشت ہے جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔ ان میں سے بعض اب بھی کھڑی ہیں اور بعض کی فصل کٹ چکی ہے ۔
یہ ان بستیوں کی بعض خبریں کو ہم آپ سے بیان کر رہے ہیں بعض بستیاں انمیں باقی ہیں اوربعض بالکل ختم ہوگئیں ۔
یہ ان بستیوں کے کچھ حالات ہیں جو ہم تمہیں سنا رہے ہیں ۔ ان میں سے کچھ ( بستیاں ) وہ ہیں جو ابھی اپنی جگہ کھڑی ہیں ، ( ٥٩ ) اور کچھ کٹی ہوئی فصل ( کی طرح بے نشان ) بن چکی ہیں ۔
بستیوں کی یہ چندخبریں ہیں جو ہم آپ کو سنا رہے ہیں ان میں سے بعض بستیاں موجود ہیں اور بعض مٹ چکی ہیں
یہ بستیوں ( ف۲۰۰ ) کی خبریں ہیں کہ ہم تمہیں سناتے ہیں ( ف۲۰۱ ) ان میں کوئی کھڑی ہے ( ف۲۰۲ ) اور کوئی کٹ گئی ( ف۲۰۳ )
۔ ( اے رسولِ معظم! ) یہ ( ان ) بستیوں کے کچھ حالات ہیں جو ہم آپ کو سنا رہے ہیں ان میں سے کچھ برقرار ہیں اور ( کچھ ) نیست و نابود ہوگئیں