Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और हमने उन पर ज़ुल्म किया बल्कि उन्होंने ख़ुद अपने ऊपर ज़ुल्म किया, फिर जब आपके रब का हुक्म आ गया तो उनके वे माबूद उनके कुछ काम न आए जिनको वे अल्लाह के सिवा पुकारते थे, और उन्होंने उनके हक़ में बरबादी के सिवा कुछ नहीं बढ़ाया।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور ہم نے اُن پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے آپ اپنے اوپرظلم کیا تھا،چنانچہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے ان کے معبودجن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے تھے جب تیرے رب کاحکم آ گیااوراُن کے لیے بربادی کے سوااُنہوں نے کسی چیز کا اضافہ نہ کیا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا ۔ بلکہ انہوں نے خود اپنے اوپر ظلم کیا ۔ تو ان کے وہ دیوتا ، جن کو وہ اللہ کے سوا پکارتے تھے ، جب تیرے رب کا عذاب آیا ، ان کے کچھ بھی کام نہ آئے اور انہوں نے ان کی بربادی کے سوا اور کسی چیز میں اضافہ نہیں کیا ۔

By Hussain Najfi

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ خود انہوں نے اپنے اوپر ظلم کیا ۔ اور جب آپ کے پروردگار کا حکم ( عذاب ) آگیا تو انہیں ان کے ان خداؤں نے کچھ بھی فائدہ نہ پہنچایا جنہیں وہ اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے اور انہوں نے ان کی ہلاکت میں اضافہ کے سوا اور کچھ نہ کیا ۔

By Moudoodi

ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا ، انہوں نے آپ ہی اپنے اوپر ستم ڈھایا ۔ اور جب اللہ کا حکم آگیا تو ان کے وہ معبود جنہیں وہ اللہ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ان کے کچھ کام نہ آسکے اور انہوں نے ہلاکت و بربادی کے سوا انہیں کچھ فائدہ نہ دیا ۔

By Mufti Naeem

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوںنے خود اپنی جانو پر ظلم کیا تھا پس ان کے ( جھوٹے ) خداؤں نے جن کی وہ اللہ ( تعالیٰ ) کو چھوڑ کر عبادت کیا کرتے تھے کوئی فائدہ نہ پہنچایا جب آپ کے رب کا حکم آگیا ۔ اور ان کو الٹا نقصان ہی پہنچایا ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ان پر ہم نے کوئی ظلم نہیں کیا ، بلکہ انہوں نے خود اپنی جانوں پر ظلم کیا تھا ، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جب تمہارے پروردگار کا حکم آیا تو جن معبودوں کو وہ اللہ کے بجائے پکارا کرتے تھے ، وہ ان کے ذر ا بھی کام نہ آئے ، اور انہوں نے انکو تباہی کے سوا اور کچھ نہیں دیا ۔

By Noor ul Amin

ہم نے ان پر کچھ ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خودہی اپنے آ پ پر کیا تھا پھرجب اللہ کاحکم ( عذاب ) آگیاتو ان کے وہ معبودکچھ بھی کام نہ آ ئے جنہیں وہ اللہ کے سواپکارا کرتے تھے بلکہ ان معبودوں نے ان کی تباہی میں کچھ اضافہ ہی کیا

By Kanzul Eman

اور ہم نے ان پر ظلم نہ کیا خود انہوں نے ( ف۲۰٤ ) اپنا برا کیا تو ان کے معبود جنہیں ( ف۲۰۵ ) اللہ کے سوا پوجتے تھے ان کے کچھ کام نہ آئے ( ف۲۰٦ ) جب تمہارے رب کا حکم آیا اور ان ( ف۲۰۷ ) سے انھیں ہلاک کے سوا کچھ نہ بڑھا ،

By Tahir ul Qadri

اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا لیکن انہوں نے ( خود ہی ) اپنی جانوں پر ظلم کیا ، سو ان کے وہ جھوٹے معبود جنہیں وہ اﷲ کے سوا پوجتے تھے ان کے کچھ کام نہ آئے ، جب آپ کے رب کا حکمِ ( عذاب ) آیا ، اور وہ ( دیوتا ) تو صرف ان کی ہلاکت و بربادی میں ہی اضافہ کر سکے