Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जब वह अपनी भरपूर जवानी को पहुँचा तो हमने उसको हुक्म और इल्म अता किया, और नेकी करने वालों को हम ऐसा ही बदला देते हैं।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اورجب وہ پختہ عمری کو پہنچا، ہم نے اسے بڑی قوتِ فیصلہ اوربڑاعلم عطا کیااورہم نیکی کرنے والوں کوایسے ہی جزادیتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور جب وہ اپنی پختگی کو پہنچا ، ہم نے اس کو حکومت اور علم عطا کیا اور ہم خوب کاروں کو اسی طرح بدلہ دیا کرتے ہیں ۔

By Hussain Najfi

اور جب وہ ( یوسف ) پوری جوانی کو پہنچا ۔ تو ہم نے اس کو حکمت اور علم عطا کیا اور ہم اسی طرح نیکوکاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں ۔

By Moudoodi

اللہ اپنا کام کر کے رہتا ہے ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔ اور جب وہ اپنی پوری جوانی کو پہنچا تو ہم نے اسے قوت فیصلہ اور علم عطا کیا ، 20 اس طرح ہم نیک لوگوں کو جزا دیتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور جب وہ اپنی بھرپور جوانی کو پہنچے تو ہم نے انہیں حکمت اور علم عطا فرمایا اور ہم نیک لوگوں کو یو نہی بدلہ دیاکرتے ہیں ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور جب یوسف اپنی بھرپور جوانی کو پہنچے تو ہم نے انہیں حکمت اور علم عطا کیا ، اور جو لوگ نیک کام کرتے ہیں ان کو ہم اسی طرح بدلہ دیتے ہیں ۔

By Noor ul Amin

اور جب یوسف اپنی جو انی پر پہنچ گیاتوہم نے انہیں حکمت اور علم عطا فرمایااور نیک لوگوں کو ایسے ہی جزا دیتے ہیں

By Kanzul Eman

اور جب اپنی پوری قوت کو پہنچا ( ف۵٤ ) ہم نے اسے حکم اور علم عطا فرمایا ( ف۵۵ ) اور ہم ایسا ہی صلہ دیتے ہیں نیکوں کو ،

By Tahir ul Qadri

اور جب وہ اپنے کمالِ شباب کو پہنچ گیا ( تو ) ہم نے اسے حکمِ ( نبوت ) اور علمِ ( تعبیر ) عطا فرمایا ، اور اسی طرح ہم نیکوکاروں کو صلہ بخشا کرتے ہیں