Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यूसुफ़ (अलै॰) ने कहाः ऐ मेरे रब! क़ैदख़ाना मुझको उस चीज़ से ज़्यादा पसंद है जिसकी तरफ़ ये मुझे बुला रही हैं, और अगर आपने उनके फ़रेब को मुझ से दूर न किया तो मैं उनकी तरफ़ माइल हो जाऊँगा और नादानों में से हो जाऊँगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اس نے کہا: ’’اے میرے رب!قیدخانہ مجھے اس سے زیادہ پسند ہے جو وہ مجھے دعوت دے رہی ہیں اور اگر تونے ان کا فریب مجھ سے نہ ہٹایا تو میں ان کی جانب مائل ہوجاؤں گا اور جاہلوں میں سے ہوجاؤں گا۔‘‘

By Amin Ahsan Islahi

اس نے دعا کی: اے میرے رب! قید خانہ مجھے اس چیز کے مقابل میں زیادہ محبوب ہے ، جس کی یہ مجھے دعوت دے رہی ہے اور اگر تونے ان کے چرتر کو مجھ سے دفع نہ کیا تو میں ان کی طرف مائل اور جذبات سے مغلوب ہوجانے والوں میں سے ہوجاؤں گا ۔

By Hussain Najfi

یوسف ( ع ) نے ( بات سن کر کہا ) اے میرے پروردگار! اس کام کی نسبت جس کی یہ مجھے دعوت دے رہی ہیں مجھے قیدخانہ پسند ہے اور اگر تو مجھ سے ان کے مکر و فریب کو دور نہ کرے تو ہو سکتا ہے کہ میں ان کی طرف مائل ہو جاؤں اور اس طرح جاہلوں میں سے ہو جاؤں ۔

By Moudoodi

یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا ” اے میرے ربّ! قید مجھے منظور ہے بہ نسبت اس کے کہ میں وہ کام کروں جو یہ لوگ مجھ سے چاہتے ہیں ۔ اور اگر تو نے ان کی چالوں کو مجھ سے دفع نہ کیا تو میں ان کے دام میں پھنس جاؤں گا اور جاہلوں میں شامل ہو رہوں 28 گا

By Mufti Naeem

یوسف ( علیہ السلام ) نے دعا کرتے ہوئے عرض کیا اے میرے رب!جس کام کی طرف یہ عورتیں مجھے بلا رہی ہیں اس کے مقابلے میں قید خانہ مجھے زیادہ پسند ہے اوراگر ان عورتوں کے داؤ پیچ سے آپ نے مجھے دور نہیںرکھا تو میں ان کی طرف مائل ہوجاؤں گااور نادانوں میں سے بن جاؤں گا ۔

By Mufti Taqi Usmani

یوسف نے دعا کی کہ : یا رب ! یہ عورتیں مجھے جس کام کی دعوت دے رہی ہیں ، اس کے مقابلے میں قید خانہ مجھے زیادہ پسند ہے ۔ ( ٢٢ ) اور اگر تو نے مجھے ان کی چالوں سے محفوظ نہ کیا تو میرا دل بھی ان کی طرف کھنچنے لگے گا ، اور جو لوگ جہالت کے کام کرتے ہیں ، ان میں میں بھی شامل ہوجاؤں گا ۔

By Noor ul Amin

یوسف نے کہا:اے میرے رب !جس چیز کی طرف مجھے بلا رہی ہے اس سے تومجھے قیدہی زیادہ پسندہے اور اگرتونے ان کے مکرکومجھ سے دورنہ رکھاتومیں ان کی طرف جھک جائونگا اور جاہلوں سے ہوجائونگا

By Kanzul Eman

یوسف نے عرض کی اے میرے رب! مجھے قید خانہ زیادہ پسند ہے اس کام سے جس کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں اور اگر تو مجھ سے ان کا مکر نہ پھیرے گا ( ف۹۲ ) تو میں ان کی طرف مائل ہوں گا اور نادان بنوں گا ،

By Tahir ul Qadri

۔ ( اب زنانِ مصر بھی زلیخا کی ہم نوا بن گئی تھیں ) یوسف ( علیہ السلام ) نے ( سب کی باتیں سن کر ) عرض کیا: اے میرے رب! مجھے قید خانہ اس کام سے کہیں زیادہ محبوب ہے جس کی طرف یہ مجھے بلاتی ہیں اور اگر تو نے ان کے مکر کو مجھ سے نہ پھیرا تو میں ان کی ( باتوں کی ) طرف مائل ہو جاؤں گا اور میں نادانوں میں سے ہو جاؤں گا