Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और यूसुफ़ ने उस शख़्स से कहा जिसके बारे में उसका गुमान था कि वह बच जाएगा कि अपने आक़ा के पास मेरा ज़िक्र करना, फिर शैतान ने उसको अपने आक़ा से ज़िक्र करना भुला दिया, पस वह क़ैदख़ाने में कई साल ठहरा रहा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوریوسف نے اس شخص سے کہا جس کے بارے میں خیال تھا کہ وہ ان دونوں میں سے رہاہونے والاہے: ’’اپنے آقاکے پاس میرا ذکر کرنا۔‘‘ توشیطان نے اسے اپنے آقاسے یوسف کا ذکر کرنا بھلا دیاتووہ کئی سال قید خانے میں رہا۔

By Amin Ahsan Islahi

اور ان دونوں میں سے جس کے بارے میں اس نے خیال کیا کہ وہ چھوٹ جانے والا ہے ، اس سے اس نے کہا کہ اپنے آقا کے پاس میرا ذکر کیجیو ۔ تو شیطان نے اس کو اپنے آقا سے ذکر کرنا بھلا دیا ، پس وہ جیل خانہ میں کئی سال پڑا رہا ۔

By Hussain Najfi

اور یوسف ( ع ) نے اس شخص سے کہا جس کے متعلق وہ سمجھتے تھے کہ وہ ان دنوں میں سے رہا ہو جائے گا ۔ کہ اپنے مالک سے میرا تذکرہ بھی کر دینا لیکن شیطان نے اسے اپنے مالک سے یہ تذکرہ کرنا بھلا دیا ۔ پس یوسف کئی سال قید خانہ میں پڑا رہا ۔

By Moudoodi

پھر ان میں سے جس کے متعلق خیال تھا کہ وہ رہا ہو جائے گا اس سے یوسف ( علیہ السلام ) نے کہا کہ اپنے رب ﴿شاہِ مصر﴾ سے میرا ذکر کرنا ۔ مگر شیطان نے اسے ایسا غفلت میں ڈالا کہ وہ اپنے رب ﴿شاہِ مصر﴾ سے اس کا ذکر کرنا بھول گیا اور یوسف ( علیہ السلام ) کئی سال قید خانے میں پڑا رہا ۔ 35 ؏ ۵

By Mufti Naeem

اور ان دونوں میں سے جس کے بارے میں یوسف ( علیہ السلام ) کو نجات پا جانے کا یقین تھا کہا کہ اپنے آقا کے سامنے میرا تذکرہ کرنا پس شیطان نے اسے بھلا دیا کہ وہ اپنے آقا کے سامنے ( یوسف علیہ السلام کا ) تذکرہ کرے پس یوسف ( علیہ السلام ) نے قید خانے میں کئی سال گذارے ۔

By Mufti Taqi Usmani

اور ان دونوں میں سے جس کے بارے میں ان کا گمان تھا کہ وہ رہا ہوجائے گا ، اس سے یوسف نے کہا کہ : اپنے آقا سے میرا بھی تذکرہ کردینا ۔ ( ٢٧ ) پھر ہوا یہ کہ شیطان نے اس کو یہ بات بھلا دی کہ وہ اپنے آقا سے یوسف کا تذکرہ کرتا ۔ چنانچہ وہ کئی برس قید خانے میں رہے ۔

By Noor ul Amin

ان دونوں میں سے جس کے بارے میں یوسف کو یقین تھاکہ وہ رہا ہونے والا ہے ، کہااپنے مالک بادشاہ سے میری بابت بھی ذکر کرنا لیکن شیطان نے اس کے دماغ سے یہ بات بھلادی کہ بادشاہ کے سامنے ان کا تذکرہ کرتا چنانچہ یوسف کئی سال قید میں پڑے رہے

By Kanzul Eman

اور یوسف نے ان دونوں میں سے جسے بچتا سمجھا ( ف۱۱٤ ) اس سے کہا اپنے رب ( بادشاہ ) کے پاس میرا ذکر کرنا ( ف۱۱۵ ) تو شیطان نے اسے بھلا دیا کہ اپنے رب ( بادشاہ ) کے سامنے یوسف کا ذکر کرے تو یوسف کئی برس اور جیل خانہ میں رہا ( ف۱۱٦ )

By Tahir ul Qadri

اور یوسف ( علیہ السلام ) نے اس شخص سے کہا جسے ان دونوں میں سے رہائی پانے والا سمجھا کہ اپنے بادشاہ کے پاس میرا ذکر کر دینا ( شاید اسے یاد آجائے کہ ایک اور بے گناہ بھی قید میں ہے ) مگر شیطان نے اسے اپنے بادشاہ کے پاس ( وہ ) ذکر کرنا بھلا دیا نتیجۃً یوسف ( علیہ السلام ) کئی سال تک قید خانہ میں ٹھہرے رہے