और जो उसको जोड़ते हैं जिसको अल्लाह ने जोड़ने का हुक्म दिया है और वे अपने रब से डरते हैं और वे बुरे हिसाब का अंदेशा रखते हैं।
اورجواُن رشتوں کو ملاتے ہیں جن کے بارے میں اﷲ تعالیٰ نے حکم دیاہے کہ انہیں ملایاجائے اوروہ اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور برے حساب کاخوف رکھتے ہیں۔
اور جو اس چیز کو جوڑتے ہیں جس کو اللہ نے جوڑنے کا حکم دیا ہے اور اپنے رب سے ڈرتے اور سخت حساب کا اندیشہ رکھتے ہیں ۔
اور جو ان رشتوں کو جوڑے رکھتے ہیں جن کے جوڑنے کا خدا نے حکم دیا ہے ( صلہ رحمی کرتے ہیں ) اور اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں اور سخت حساب سے خائف و ترساں رہتے ہیں ۔
ان کی روش یہ ہوتی ہے کہ اللہ نے جن جن روابط کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے 38 انہیں برقرار رکھتے ہیں ، اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور اس بات کا خوف رکھتے ہیں کہ کہیں ان سے بری طرح حساب نہ لیا جائے ۔
اورجن چیزوں ( رشتے وغیرہ ) کے جوڑے رکھنے کا اللہ ( تعالیٰ ) نے حکم دے رکھا ہے اسے جوڑے رکھتے ہیں اور اپنے رب سے ڈرتے رہتے ہیں اوربرے حساب ( کے لیے جانے ) سے خوف کھاتے ہیں ۔
اور جن رشتوں کو اللہ نے جوڑے رکھنے کا حکم دیا ہے ، یہ لوگ انہیں جوڑے رکھتے ہیں ، ( ٢١ ) اور اپنے پر ورگار سے ڈرتے ہیں ، اور حساب کے برے انجام سے خوف کھاتے ہیں ۔
اور جن روابط کو اللہ نے ملانے کاحکم دیا ہے انہیں ملاتے ہیں ، اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور برے حساب سے ڈرتے ہیں
اور وہ کہ جوڑتے ہیں اسے جس کے جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ( ف٦۲ ) اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور حساب کی برائی سے اندیشہ رکھتے ہیں ( ف٦۳ )
اور جو لوگ ان سب ( حقوق اﷲ ، حقوق الرسول ، حقوق العباد اور اپنے حقوقِ قرابت ) کو جوڑے رکھتے ہیں ، جن کے جوڑے رکھنے کا اﷲ نے حکم فرمایا ہے اور اپنے رب کی خشیّت میں رہتے ہیں اور برے حساب سے خائف رہتے ہیں