और ज़मीन में मुख़्तलिफ़ टुकड़े एक-दूसरे से लगते-लगाते हैं और अंगूरों के बाग़ात हैं और खेत हैं और खजूरों के दरख़्त हैं टहनी वाले हैं और बअज़ ऐसे हैं जो बग़ैर टहनी के हैं, सब एक ही पानी पिलाए जाते हैं फिर भी हम एक को एक पर फलों में बरतरी देते हैं, इसमें अक़्लमंदों के लिए बहुत-सी निशानियाँ हैं।
اور زمین میں ایک دوسرے سے ملے ہوئے ٹکڑے ہیں اورانگوروں کے باغات ہیں اور کھیتیاں ہیں اورکھجوروں کے درخت ہیں، بعض کئی تنوں والے ہیں اور بعض ایک تنے والے ہیں، سب کوایک ہی پانی سے سیراب کیاجاتا ہے اورہم ان میں سے بعض کو مزے میں بعض پر فوقیت دیتے ہیں۔بلاشبہ اس میں اُن لوگوں کے لیے یقینانشانیاں ہیں جوعقل سے کام لیتے ہیں۔
اور زمین میں پاس پاس کے قطعے ہیں ، انگوروں کے باغ ہیں ، کھیتی ہے اور کجھور ہیں ، جڑواں بھی اور اکہرے بھی ۔ سب ایک ہی پانی سے سیراب ہوتے ہیں ، لیکن ہم پیداوار میں ایک کو دوسرے پر ترجیح دے دیتے ہیں ۔ بیشک اس کے اندر نشانیاں ہیں ان لوگوں کیلئے ، جو عقل سے کام لیں ۔
اور خود زمین میں مختلف ٹکڑے آس پاس واقع ہیں ( پھر ان میں ) انگوروں کے باغ ہیں ( غلہ کی ) کھیتیاں ہیں اور کھجور کے درخت ہیں کچھ ایسے جو ایک ہی جڑ سے کئی درخت نکلے ہیں اور کچھ وہ جو ایسے نہیں ہیں سب ایک ہی پانی سے سیراب کئے جاتے ہیں مگر ہم ( ذائقہ میں ) بعض کو بعض پر برتری دیتے ہیں ۔ یقیناً ان امور میں ان لوگوں کیلئے بڑی نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔
اور دیکھو ، زمین میں الگ الگ خِطّے پائے جاتے ہیں جو ایک دوسرے سے متصل واقع ہیں ۔ 9 انگور کے باغ ہیں ، کھیتیاں ہیں ، کھجور کے درخت ہیں جن میں کچھ اکہرے ہیں اور کچھ دوہرے ۔ 10 سب کو ایک ہی پانی سیراب کرتا ہے مگر مزے میں ہم کسی کو بہتر بنا دیتے ہیں اور کسی کو کمتر ۔ ان سب چیزوں میں بہت سی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔ 11
اور زمین میں ( مختلف ) ٹکڑے ایک دوسرے کے قریب قریب ہیں اور انگور کے باغ اور کھیتیاں اور کجھور کے درخت ہیں جن میں ( بعض کی ) جڑیں ایک دوسرے سے ملی ہوئی ہیںبعض کی جڑیں ملی ہوئی نہیں ہیں ۔ سب کو ایک ہی پانی دیا جاتا ہے اور ہم نے ذائقے میں کسی کو کسی سے برتر بنایا ہے ۔ بے شک اس میں سمجھ دار لوگوں کے لیے نشانیاںہیں
اور زمین میں مختلف قطعے ہیں جو پاس پاس واقعے ہوئے ہیں ( ٧ ) اور انگور کے باغ اور کھیتیاں اور کھجور کے درخت ہیں ، جن میں سے کچھ دہرے تنے والے ہیں ، اور کچھ اکہرے تنے والے ۔ سب ایک ہی پانی سے سیراب ہوتے ہیں ، اور ہم ان میں سے کسی کو ذائقے میں دوسرے پر فوقیت دے دیتے ہیں ۔ ( ٨ ) یقینا ان سب باتوں میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو عقل سے کام لیں ۔
نیز زمین میں کئی قطعات ہیںجو باہم ملے ہوتے ہیں اور انگورکے باغ کھیتی اور کھجوریں ہیں جن میں سے کچھ جڑسے ملی ہوتی ہیں اور کچھ نہیں ملی ہوئی ( ان کو ) ایک ( ہی ) پانی سے سیراب کیا جاتا ہے مگر ذائقہ میں ہم کسی کو بہتربنادیتے ہیں ( اور کسی کو کمتر ) ان چیزوں میں بھی اہل عقل کے لئے نشانیا ں ہیں
اور زمین کے مختلف قطعے ہیں اور ہیں پاس پاس ( ف۱٤ ) اور باغ ہیں انگوروں کے اور کھیتی اور کھجور کے پیڑ ایک تھالے ( تھال ) سے اُگے اور الگ الگ سب کو ایک ہی پانی دیا جاتا ہے اور پھلوں میں ہم ایک کو دوسرے سے بہتر کرتے ہیں ، بیشک اس میں نشانیاں ہیں عقل مندوں کے لیے ( ف۱۵ )
اور زمین میں ( مختلف قسم کے ) قطعات ہیں جو ایک دوسرے کے قریب ہیں اور انگوروں کے باغات ہیں اور کھیتیاں ہیں اور کھجور کے درخت ہیں ، جھنڈدار اور بغیر جھنڈ کے ، ان ( سب ) کو ایک ہی پانی سے سیراب کیا جاتا ہے ، اور ( اس کے باوجود ) ہم ذائقہ میں بعض کو بعض پر فضیلت بخشتے ہیں ، بیشک اس میں عقل مندوں کے لئے ( بڑی ) نشانیاں ہیں