Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और वही है जिसने ज़मीन को फैलाया और उसमें पहाड़ और नदियाँ रख दीं और हर क़िस्म के फलों के जोड़े उसमें पैदा किए, वह रात को दिन से छुपा देता है, बेशक इन चीज़ों में निशानियाँ हैं उन लोगों के लिए जो ग़ौर करें।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اوروہی ہے جس نے زمین کوپھیلایا ہے اوراس میں پہاڑ اور دریا بنائے ہیں اوراس میں ہرطرح کے پھل سے ایک ایک جوڑادودوقسم کا بنایا،وہی رات کودن پر اوڑھا دیتا ہے،بلاشبہ ان لوگوں کے لیے اس میں نشانیاں ہیں جوغوروفکرکرتے ہیں۔

By Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے جس نے زمین کو بچھایا اور اس میں پہاڑ اور دریا بنائے اور ہر قسم کے پھلوں کی دو دو قسمیں پیدا کیں ۔ وہ رات کو دن پر اڑھا دیتا ہے ۔ بیسک ان چیزوں کے اندر ان لوگوں کیلئے نشانیاں ہیں ، جو غور کریں ۔

By Hussain Najfi

اور وہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا اور اس میں مضبوط پہاڑ بنا دیے اور نہریں جاری کر دیں اور اس میں ہر ایک پھل کے جوڑے دو قسم کے پیدا کر دیئے وہ رات ( کی تاریکی ) سے دن ( کی روشنی ) کو ڈھانپ دیتا ہے بے شک ان سب چیزوں میں غور و فکر کرنے والوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں ۔

By Moudoodi

اور وہی ہے جس نے یہ زمین پھیلا رکھی ہے ، اس میں پہاڑوں کے کھونٹے گاڑ رکھے ہیں اور دریا بہا دیے ہیں ۔ اسی نے ہر طرح کے پھلوں کے جوڑے پیدا کیے ہیں ، اور وہی دن پر رات طاری کرتا ہے ۔ 8 ان ساری چیزوں میں بڑی نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیےجو غور و فکر سے کام لیتے ہیں ۔

By Mufti Naeem

اور ( اللہ تعالیٰ ) وہی ہے جس نے زمین پھیلادی اور اس میں پہاڑ اور دریا پیدا فرمادیئے اور اس میں ہر قسم کے پھلوں کے دو دو جوڑے بنادئیے اور رات ( کے اندھیرے ) سے دن ( کی روشنی ) کوچھپادیتا ہے بلا شبہ ان ساری چیزوں میں غور وفکرکرنے والے لوگوں کے لیے ( بڑی ) نشانیاں ہیں

By Mufti Taqi Usmani

اور وہی ذات ہے جس نے یہ زمین پھیلائی ، اس میں پہاڑ اور دریا بنائے ، اور اس میں ہر قسم کے پھلوں کے دو دو جوڑے پیدا کیے ۔ ( ٦ ) وہ دن کو رات کی چادر اڑھا دیتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ ان ساری باتوں میں ان لوگوں کے لیے نشانیاں ہیں جو غوروفکر کریں ۔

By Noor ul Amin

اس نے زمین کو پھیلادیااوراس میں پہاڑ قائم کئے اور نہریں جاری کیں اور ہرطرح کے پھلوں کی دودوقسمیں بنا دیں وہی دن پر رات کو طاری کرتا ہے سوچنے سمجھنے والے لوگوں کے لئے ا ن باتوں میں بہت سی نشانیاں موجود ہیں

By Kanzul Eman

اور وہی ہے جس نے زمین کو پھیلا اور اس میں لنگر ( ف۱۱ ) اور نہریں بنائیں ، اور زمین ہر قسم کے پھل دو دو طرح کے بنائے ( ف۱۲ ) رات سے دن کو چھپا لیتا ہے ، بیشک اس میں نشانیاں ہیں دھیان کرنے والوں کو ( ف۱۳ )

By Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جس نے ( گولائی کے باوجود ) زمین کو پھیلایا اور اس میں پہاڑ اور دریا بنائے ، اور ہر قسم کے پھلوں میں ( بھی ) اس نے دو دو ( جنسوں کے ) جوڑے بنائے ( وہی ) رات سے دن کو ڈھانک لیتا ہے ، بیشک اس میں تفکر کرنے والوں کے لئے ( بہت ) نشانیاں ہیں