अल्लाह ही है जिसने आसमान को बुलंद किया बग़ैर ऐसे सतून के जो तुम्हें नज़र आएं, फिर वह अपने अर्श पर क़ायम हुआ और उसने सूरज और चाँद को एक क़ानून का पाबंद बनाया, हर एक मुक़र्रर वक़्त पर चलता है, अल्लाह ही हर काम का इंतिज़ाम करता है, वह निशानियों को खोल-खोल कर बयान करता है; ताकि तुम अपने रब से मिलने का यक़ीन करो।
اﷲ تعالیٰ وہ ذات ہے جس نے آسمانوں کوبغیرکسی ستون کے بُلند کیا ہے ،تم انہیں دیکھتے ہو،پھر وہ اپنے عرش پربلند ہوا اور اُس نے سورج اورچاندکومسخرکیا،ہرایک مقررہ مدت کے لیے چل رہاہے،اﷲ تعالیٰ ہی سارے کام کی تدبیر کرتاہے، وہ نشانیوں کوکھول کھول کربیان کرتاہے تاکہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرو۔
اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں کو بلند کیا بغیر ایسے ستونوں کے جو تمہیں نظر آئیں ۔ پھر وہ اپنے عرش پر متمکن ہوا اور اس نے سورج اور چاند کو مسخر کیا ۔ ان میں سے ہر ایک ، ایک وقت معین کیلئے ، گردش کرتا ہے ۔ وہی کائنات کا انتظام فرماتا ہے اور اپنی نشانیوں کی وضاحت کرتا ہے ، تاکہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرو ۔
اللہ وہی تو ہے جس نے آسمانوں کو بلند کیا ہے بغیر ایسے ستونوں کے جو تم کو نظر آتے ہوں پھر وہ عرش ( اقتدار ) پر متمکن ہوا ۔ اور سورج و چاند کو ( اپنے قانون قدرت کا ) پابند بنایا ( چنانچہ ) ہر ایک معینہ مدت تک رواں دواں ہے وہی ( اس کارخانۂ قدرت کے ) ہر کام کا انتظام کر رہا ہے اور اپنی قدرت کی نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے تاکہ تم اپنے پروردگار کی بارگاہ میں حاضر ہونے کا یقین کرو ۔
وہ اللہ ہی ہے جس نے آسمانوں کو ایسے سہاروں کے بغیر قائم کیا جو تم کو نظر آتے ہوں 2 ، پھر وہ اپنے تختِ سلطنت پر جلوہ فرما ہوا 3 ، اور اس نے آفتاب و ماہتاب کو ایک قانون کا پابند بنایا ۔ 4 اس سارے نظام کی ہر چیز ایک وقتِ مقرر تک کے لیے چل رہی ہے 5 اور اللہ ہی اس سارے کام کی تدبیر فرما رہا ہے ۔ وہ نشانیاں کھول کھول کر بیان کرتا ہے 6 ، شاید کہ تم اپنے رب کی ملاقات کا یقین کرو ۔ 7
اللہ ( تعالیٰ ) وہی ( تو ) ہے جس نے بغیر ستونوں کے آسمانوں کو بلند فرمایا ( جیسا کہ ) تم اسے دیکھ رہے ہو پھر ( اپنی شان کے مطابق ) عرش پر قائم ہوا اور سورج اور چاندکو ( اپنے حکم کا ) پابندبنادیا ۔ ( اسی نظام کی ) ہر چیز ایک مقررہ مدت تک کے لیے چل رہی ہے ۔ اللہ ( تعالیٰ ) ہی تمام کاموں کا انتظام فرماتاہے ( تمام ) نشانیوں کو کھول کھول کر بیان فرماتا ہے تا کہ تم لوگ اپنے رب سے ملاقات کا یقین کرلو ۔
اللہ وہ ہے جس نے ایسے ستونوں کے بغیر آسمانوں کو بلند کیا جو تمہیں نظر آسکیں ، ( ٢ ) پھر اس نے عرش پر استوا فرمایا ( ٣ ) اور سورج اور چاند کو کام پر لگا دیا ( ٤ ) ہر چیز ایک معین میعاد تک کے لیے رواں دواں ہے ۔ وہی تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے ، وہی ان نشانیوں کو کھول کھول کر بیان کرتا ہے ، تاکہ تم اس بات کا یقین کرلو کہ ( ایک دن ) تمہیں اپنے پروردگار سے جا ملنا ہے ( ٥ )
اللہ وہ ہے جس نے آسمانوں کو ایسے سہاروں کے بغیر بلند کیا جوتمہیں نظرنہیں آتے ہیں پھراس نے عرش پر قرار پکڑا اور سورج اور چاندکو ( ایک خاص قانون ) کاپابندبنایاہرچیز ایک مقررمدت تک کے لئے ہے وہی اس کائنات کے نظام کی تدبیرکرتا ہے اور اپنی نشانیاں تفصیلاًبیان کرتا ہے تاکہ تم لوگ اپنے رب سے ملاقات کایقین کرو
اللہ ہے جس نے آسمانوں کو بلند کیا بےستونوں کے کہ تم دیکھو ( ف٦ ) پھر عرش پر استوا فرمایا جیسا اس کی شان کے لائق ہے اور سورج اور چاند کو مسخر کیا ( ف۷ ) ہر ایک ، ایک ٹھہرائے ہوئے وعدہ تک چلتا ہے ( ف۸ ) اللہ کام کی تدبیر فرماتا اور مفصل نشانیاں بتاتا ہے ( ف۹ ) کہیں تم اپنے رب رب کا ملنا یقین کرو ( ف۱۰ )
اور اﷲ وہ ہے جس نے آسمانوں کو بغیر ستون کے ( خلا میں ) بلند فرمایا ( جیسا کہ ) تم دیکھ رہے ہو پھر ( پوری کائنات پر محیط اپنے ) تختِ اقتدار پر متمکن ہوا اور اس نے سورج اور چاند کو نظام کا پابند بنا دیا ، ہر ایک اپنی مقررہ میعاد ( میں مسافت مکمل کرنے ) کے لئے ( اپنے اپنے مدار میں ) چلتا ہے ۔ وہی ( ساری کائنات کے ) پورے نظام کی تدبیر فرماتا ہے ، ( سب ) نشانیوں ( یا قوانینِ فطرت ) کو تفصیلاً واضح فرماتا ہے تاکہ تم اپنے رب کے روبرو حاضر ہونے کا یقین کر لو