यह लोगों के लिए एक ऐलान है और ताकि इसके ज़रिए वह डरा दिए जाएं, और ताकि वे जान लें कि वही एक माबूद है और ताकि अक़्लमंद लोग नसीहत हासिल करें।
یہ انسانوں کے لئے ایک پیغام ہے اور تاکہ وہ اس کے ساتھ ڈرائے جائیں اورتاکہ وہ جان لیں کہ بے شک وہ ایک ہی معبود ہے اورتاکہ عقل مند نصیحت حاصل کریں۔
یہ لوگوں کیلئے اعلان ہے اور تاکہ اس کے ذریعہ سے وہ آگاہ کردیے جائیں اور تاکہ وہ جان لیں کہ وہی ایک معبود ہے اور تاکہ اہلِ عقل یاد دہانی حاصل کرلیں ۔
یہ سب انسانوں کے لئے ایک پیغام ہے تاکہ انہیں اس کے ذریعہ سے ڈرایا جائے اور یہ کہ انہیں معلوم ہو جائے کہ الٰہ بس ایک ہی ہے نیز یہ کہ عقل والے لوگ اس سے نصیحت حاصل کریں ۔
یہ ایک پیغام ہے سب انسانوں کے لیے ، اور یہ بھیجا گیا ہے اس لیے کہ ان کو اس کے ذریعہ سے خبردار کیا جائے اور وہ جان لیں کہ حقیقت میں خدا بس ایک ہی ہے اور جو عقل رکھتے ہیں وہ ہوش میں آجائیں ۔ ؏ ۷
یہ ( قرآن ) تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے اورتاکہ اس قرآن کے ذریعے ڈرایا جائے اور تاکہ لوگ جان لیں کہ بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) ہی اکیلا معبود برحق ہے اور تاکہ سمجھ دار لوگ نصیحت حاصل کرلیں ۔
یہ تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے ، اور اس لیے دیا جارہا ہے تاکہ انہیں اس کے ذریعے خبردار کیا جائے ، اور تاکہ وہ جان لیں کہ معبود برحق بس ایک ہی ہے ، اور تاکہ سمجھ رکھنے والے نصیحت حاصل کرلیں ۔
یہ قرآن لوگوں تک پہنچانے کی چیز ہے تاکہ اس کے ذریعے انہیں ڈرایاجائے اور وہ جان لیں کہ معبودصرف وہ ایک ہی ہے تاکہ عقل مندلوگ سبق حاصل کریں
یہ ( ف۱۲۱ ) لوگوں کو حکم پہنچانا ہے اور اس لیے کہ وہ اس سے ڈرائے جائیں اور اس لیے کہ وہ جان لیں کہ وہ ایک ہی معبود ہے ( ف۱۲۲ ) اور اس لیے کہ عقل والے نصیحت مانیں ،
یہ ( قرآن ) لوگوں کے لئے کاملاً پیغام کا پہنچا دینا ہے ، تاکہ انہیں اس کے ذریعہ ڈرایا جائے اور یہ کہ وہ خوب جان لیں کہ بس وہی ( اللہ ) معبودِ یکتا ہے اور یہ کہ دانش مند لوگ نصیحت حاصل کریں