और अपने रब की इबादत करते रहिए यहाँ तक कि आपको मौत आजाए।
اوراپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آ پ کے پاس یقین آ جائے ۔
اور اپنے رب کی عبادت میں لگے رہو یہاں تک کہ امر یقینی تم پر آشکارا ہوجائے ۔
اور اس وقت تک برابر اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہیں جب تک کہ تمہارے پاس موت نہ آجائے ۔
اور اس آخری گھڑی تک اپنے رب کی بندگی کرتے رہو جس کا آنا یقینی ہے53 ۔ ؏ ٦
اور اپنے رب کی یقینی بات پیش آنے ( یعنی موت ) تک عبادت کرتے رہیے
اور اپنے پروردگار کی عبادت کرتے رہو ، یہاں تک کہ تم پر وہ چیز آجائے جس کا آنا یقینی ہے ۔ ( ٣٤ )
اوراپنے رب کی عبادت کرتے رہیے یہاں تک کہ آپ کو موت آ جائے
اور مرتے دم تک اپنے رب کی عبادت میں رہو ،
اور اپنے رب کی عبادت کرتے رہیں یہاں تک کہ آپ کو ( آپ کی شان کے لائق ) مقامِ یقین مل جائے ( یعنی انشراحِ کامل نصیب ہو جائے یا لمحۂ وصالِ حق )