आ गया अल्लाह का फ़ैसला पस उसकी जल्दी न करो, वह पाक है और बरतर है उससे जिसको वे शरीक ठहराते हैं।
اﷲ تعالیٰ کاحکم آگیاسواس کو تم جلدی طلب نہ کرو،وہ پاک ہے،اوربے حدبلندہے اس سے جن کووہ شریک بناتے ہیں۔
امرِ الہٰی صادر ہوچکا ہے تو اس کیلئے جلدی نہ مچاؤ ۔ وہ پاک اور برتر ہے ان چیزوں سے ، جن کو یہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔
اللہ کا حکم ( عذاب ) آگیا ہے پس تم اس کے لئے جلدی نہ کرو وہ پاک اور برتر ہے ان چیزوں سے جن کو وہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔
آگیا اللہ کا فیصلہ ، 1 اب اس کے لیے جلدی نہ مچاؤ ، پاک ہے وہ اور بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں ۔ 2
اللہ ( تعالیٰ ) کا حکم ( قریب ) آگیا بس اسے جلدی ( فوراً ) نہ چاہو ۔ اللہ ( تعالیٰ ) پاک ہے اورجو لوگ شرک کیا کرتے ہیں اس سے بہت ہی بلند وبالاتر ہے
اللہ کا حکم آن پہنچا ہے ، لہذا اس کے لیے جلدی نہ مچاؤ ( ١ ) ۔ جو شرک یہ لوگ کر رہے ہیں ، وہ اس سے پاک اور بہت بالا و برتر ہے ۔
( اے کافرو ) اللہ کاحکم آپہنچا ، لہٰذااس کے لئے جلدی نہ مچائووہ پاک ہے اور اس سے بلند تر ہےجو یہ لوگ شرک کرتے ہیں
اب آتا ہے اللہ کا حکم تو اس کی جلدی نہ کرو ( ف۲ ) پاکی اور برتری ہے اسے ان شریکوں سے ، ( ف۳ )
اللہ کا وعدہ ( قریب ) آپہنچا سو تم اس کے چاہنے میں عجلت نہ کرو ۔ وہ پاک ہے اور وہ ان چیزوں سے برتر ہے جنہیں کفار ( اس کا ) شریک ٹھہراتے ہیں