Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

यह इस वास्ते कि उन्होंने आख़िरत के मुक़ाबले में दुनिया की ज़िंदगी को पसंद किया, और अल्लाह मुनकिरों को रास्ता नहीं दिखाता।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اس کی وجہ یہ ہے کہ بلاشبہ انہوں نے آخرت کے بدلے میں دنیاکی زندگی کو پسند کیااوربلاشبہ اﷲ تعالیٰ کافر لوگوں کوہدایت نہیں دیتا۔

By Amin Ahsan Islahi

یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی اور اللہ کفر اختیار کرنے والوں کو ہدایت نہیں دیا کرتا ۔

By Hussain Najfi

یہ اس لئے ہے کہ انہوں نے دنیوی زندگی کو آخرت پر ترجیح دی ہے اور اللہ کافروں کو ہدایت نہیں کیا کرتا ۔

By Moudoodi

یہ اس لیے کہ انہوں نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کر لیا ، اور اللہ کا قاعدہ ہے کہ وہ ان لوگوں کو راہ نجات نہیں دکھاتا جو اس کی نعمت کا کفران کریں ۔

By Mufti Naeem

یہ ( اللہ تعالیٰ کاغضب وعذاب ) اس وجہ سے ہے کہ انہوں نے جاننے کے باوجوددنیا کی زندگی کوآخرت پر محبوب رکھا اور اللہ ( تعالیٰ ) کافر لوگوں کو ہدایت نہیںدیتا

By Mufti Taqi Usmani

یہ اس لیے کہ ایسے لوگوں نے دنیا کی زندگی کو آخرت کے مقابلے میں زیادہ محبوب سمجھا ، اور اس لیے کہ اللہ ایسے ناشکرے لوگوں کو ہدایت تک نہیں پہنچایا کرتا ۔

By Noor ul Amin

یہ اسلئے کہ انہوں نے آخرت کے مقابلہ میں دنیا کی زندگی کو پسند کیا اوراللہ کفرکرنے والوں کو ہدایت نہیں دکھاتا

By Kanzul Eman

یہ اس لےٴ کہ انھوں نے دنیا کی زندگی آخرت سے پیاری جانی ، اور اس لےٴ کہ اللہ ( ایسے ) کافروں کو راہ نہیں دیتا ،

By Tahir ul Qadri

یہ اس وجہ سے کہ انہوں نے دنیوی زندگی کو آخرت پر عزیز رکھا اور اس لئے کہ اللہ کافروں کی قوم کو ہدایت نہیں فرماتا