Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

जो शख़्स ईमान लाने के बाद अल्लाह से मुनकिर होगा सिवाए उसके जिस पर ज़बरदस्ती की गई हो बशर्तेकि उसका दिल ईमान पर जमा हुआ हो, लेकिन जो शख़्स दिल खोल कर मुनकिर हो जाए तो ऐसे लोगों पर अल्लाह का ग़ज़ब होगा और उनको बड़ी सज़ा होगी।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اس نے اپنے ایمان کے بعد اﷲ تعالیٰ سے کفرکیاماسوااُس کے جسے مجبورکیا گیاہومگراُس کادل ایمان پر مطمئن ہو، لیکن جس نے اپنے سینے کو کفر کے لیے کھول دیاتوان پراﷲ تعالیٰ کا غضب ہے اوراُن کے لیے بہت بڑا عذاب ہے۔

By Amin Ahsan Islahi

جو اپنے ایمان لانے کے بعد اللہ کا کفر کرے گا ، بجز اس کے جس پر جبر کیا گیا اور اس کا دل ایمان پر جما ہوا ہو ، لیکن جو کفر کیلئے سینہ کھول دے گا تو ان پر اللہ کا غضب اور ان کیلئے عذاب عظیم ہے ۔

By Hussain Najfi

جو کوئی اللہ پر ایمان لانے کے بعد کفر کرے سوائے اس صورت کے کہ اسے مجبور کیا جائے جبکہ اس کا دل ایمان پر مطمئن ہو ( کہ اس پر کوئی مؤاخذہ نہیں ہے ) لیکن جو کشادہ دلی سے کفر اختیار کرے ( زبان سے کفر کرے اور اس کا دل اس کفر پر رضامند ہو ) تو ایسے لوگوں پر اللہ کا غضب ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے ۔

By Moudoodi

جو شخص ایمان لانے کے بعد کفر کرے ﴿وہ اگر﴾ مجبور کیا گیا ہو اور دل اس کا ایمان پر مطمئن ہو ﴿تب تو خیر﴾ مگر جس نے دل کی رضا مندی سے کفر کو قبول کر لیا اس پر اللہ کا غضب ہے اور ایسے سب لوگوں کے لیے بڑا عذاب ہے ۔ 109

By Mufti Naeem

وہ شخص جو اپنے ایمان کے بعد اللہ ( تعالیٰ ) کے ساتھ کفر کرلے ( مرتدہوجائے ) مگر جس کادل ایمان کے ساتھ مطمئن ہو اور اسے ( اللہ تعالیٰ کے ساتھ کفر کرنے پر ) مجبور کیاگیا ہو ( اس شخص کوچھوڑ کر ) جو شخص خوب دل کھول کر کفر کرے پس ایسے ( تمام ) لوگوں پر اللہ ( تعالیٰ ) کا غضب ہے اور ان کے لیے بڑا عذاب ہے ۔

By Mufti Taqi Usmani

جو شخص اللہ پر ایمان لانے کے بعد اس کے ساتھ کفر کا ارتکاب کرے ، وہ نہیں جسے زبردستی ( کفر کا کلمہ کہنے پر ) مجبور کردیا گیا ہو ، جبکہ اس کا دل ایمان پر مطمئن ہو ، بلکہ وہ شخص جس نے اپنا سینہ کفر کے لیے کھول دیا ہو ۔ تو ایسے لوگوں پر اللہ کی طرف سے غضب نازل ہوگا ، ( ٤٦ ) اور ان کے لیے زبردست عذاب تیار ہے ۔

By Noor ul Amin

جس شخص نے ایمان لانے کے بعداللہ سے کفر کیا سوائے اس آدمی کے جسے مجبور کیا گیاہواوراس کادل ایمان پر مطمئن ہو ( تویہ معاف ہے ) مگر جو کوئی کھلے دل سے کفرکرے توایسے لوگوں پر اللہ کاغضب ہے اور انہی کے لئے بہت عظیم عذاب ہے

By Kanzul Eman

جو ایمان لا کر اللہ کا منکر ہو سوا اس کے مجبور کیا جاےٴ اور اس کا دل ایمان پر جما ہوا ہو ، ہاں وہ جو دل کھول کر کافر ہو ان پر اللہ کا غضب ہے اور ان کو بڑاعذاب ہے ،

By Tahir ul Qadri

جو شخص اپنے ایمان لانے کے بعد کفر کرے ، سوائے اس کے جسے انتہائی مجبور کر دیا گیا مگر اس کا دل ( بدستور ) ایمان سے مطمئن ہے ، لیکن ( ہاں ) وہ شخص جس نے ( دوبارہ ) شرحِ صدر کے ساتھ کفر ( اختیار ) کیا سو ان پر اللہ کی طرف سے غضب ہے اور ان کے لئے زبردست عذاب ہے