Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

हमेशा रहने के बाग़ात हैं जिनमें वे दाख़िल होंगे, उनके नीचे से नहरें जारी होंगी, उनके लिए वहाँ सब कुछ होगा जो वे चाहेंगे, अल्लाह परहेज़गारों को ऐसा ही बदला देगा।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

ہمیشگی کی جنتیں جن میں وہ داخل ہوں گے ،ان کے نیچے نہریں بہہ رہی ہوں گی اُن کے لیے وہ سب کچھ ان میں ہوگاجووہ چاہیں گے، اسی طرح اﷲ تعالیٰ متقیوں کو جزا دیتاہے۔

By Amin Ahsan Islahi

ابد کے باغ ، جن میں وہ داخل ہوں گے ، ان میں نہریں جاری ہوں گی ۔ ان کیلئے ان میں وہ سب کچھ ہوگا ، جو چاہیں گے ۔ اللہ اہلِ تقویٰ کو اسی طرح صلہ دے گا ۔

By Hussain Najfi

۔ ( یعنی ) وہاں ہمیشہ رہنے والے باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی وہاں وہ جو کچھ چاہیں گے ان کو مل جائے گا خدا اسی طرح پرہیزگاروں کو جزا دیتا ہے ۔

By Moudoodi

دائمی قیام کی جنتیں ، جن میں وہ داخل ہوں گے ، نیچے نہریں بہ رہی ہوں گی ، اور سب کچھ وہاں عین ان کی خواہش کے مطابق ہوگا ۔ 28 یہ جزا دیتا ہے اللہ متقیوں کو ۔

By Mufti Naeem

جن میں وہ داخل ہوں گے ہمیشہ ہمیشہ رہنے کے باغات ہیں ان کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں گی ان میں ان کے لیے وہی کچھ ہوگا جسے وہ چاہیں گے ۔ اللہ ( تعالیٰ ) متقیوں کواسی طرح بدلہ عنایت فرماتے ہیں

By Mufti Taqi Usmani

ہمیشہ ہمیشہ بسنے کے لیے وہ باغات جن میں وہ داخل ہوں گے ، جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہوں گی ، اور وہاں جو کچھ وہ چاہیں گے ، انہیں ملے گا ۔ متقی لوگوں کو اللہ ایسا ہی صلہ دیتا ہے ۔

By Noor ul Amin

ہمیشہ رہنے والے با غات ہوں گے جن میں وہ داخل ہوں گے ان میں نہریں جاری ہوں گی اور جو کچھ بھی وہ چاہیں گے انہیں ملے گااللہ تعالی پرہیزگاروں کو اسی طرح جزادیتا ہے

By Kanzul Eman

بسنے کے باغ جن میں جائیں گے ان کے نیچے نہریں رواں انھیں وہاں ملے گا جو چاہیں ( ف۵۹ ) اللہ ایسا ہی صلہ دیتا ہے پرہیزگاروں کو

By Tahir ul Qadri

سدا بہار باغات ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے جن کے نیچے سے نہریں بہہ رہی ہوں گی ، اِن میں اُن کے لئے جو کچھ وہ چاہیں گے ( میسّر ) ہوگا ، اس طرح اللہ پرہیزگاروں کو صلہ عطا فرماتا ہے