Blog
Books
Search Quran
By Moulana Palanpuri

और जो तक़वे वाले हैं उनसे कहा गया कि तुम्हारे रब ने क्या चीज़ उतारी है तो उन्होंने कहा कि नेक बात, जिन लोगों ने भलाई की उनके लिए इस दुनिया में भी भलाई है और आख़िरत का घर बेहतर है, और क्या ख़ूब घर है तक़वे वालों का।

By Fateh Muhammad Jalandhari

By Abdul Salam Botvi

اور اﷲ تعالیٰ سے ڈرجانے والوں سے کہا گیاکہ تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے؟وہ کہتے ہیں خیر ہی خیر، جن لوگوں نے نیک رویہ رکھاان کے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کاگھر بہترین ہے اور یقیناکیاہی خوب گھرہے متقیوں کا!

By Amin Ahsan Islahi

اور جو تقویٰ والے ہیں ، ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز اتاری ہے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں کہ خوب چیز اتاری ہے ۔ جن لوگوں نے بھلائی کی راہ اختیار کی ، ان کیلئے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور دارِ آخرت تو اس سے کہیں بہتر ہے اور کیا ہی خوب ہے اہلِ تقویٰ کا گھر!

By Hussain Najfi

اور جب صاحبانِ تقویٰ سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے؟ تو وہ کہتے ہیں کہ سراسر خیر و خوبی نازل کی ہے جن لوگوں نے اس دنیا میں نیکی اور بھلائی کی ان کے لئے یہاں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو یقیناً اور بھی بہتر ہے اور متقیوں کا گھر کیا ہی خوب ہے؟

By Moudoodi

دوسری طرف جب خدا ترس لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے جو تمہارے رب کی طرف سے نازل کی ہوئی ہے ، تو وہ جواب دیتے ہیں کہ بہترین چیز اتری ہے ۔ 27 اس طرح کے نیکوکار لوگوں کے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو ضرور ہی ان کےحق میں بہتر ہے ۔ بڑا اچھا گھر ہے متقیوں کا ،

By Mufti Naeem

اور متقی لوگوں سے کہا جاتا ہے تمہارے رب نے کیا نازل فرمایا؟انہوں نے کہا خیر ہی خیرجن لوگوں نے اچھائیاں کیں ان کے لیے دنیا میں ( بھی ) اچھائی ہے اورآخرت کا گھر ( بھی ) بہترین ہے اور متقیوں کاگھر تو نہایت عمدہ ہے

By Mufti Taqi Usmani

اور ( دوسری طرف ) متقی لوگوں سے پوچھا گیا کہ : تمہارے پروردگار نے کیا چیز نازل کی ہے ؟ تو انہوں نے کہا : خیر ہی خیر اتاری ہے ۔ ( اس طرح ) جن لوگوں نے نیکی کی روش اختیار کی ہے ، ان کے لیے اس دنیا میں بھی بہتری ہے ، اور آخرت کا گھر تو ہے ہی سراپا بہتری ، یقینا متقیوں کا گھر بہترین ہے ۔

By Noor ul Amin

اور ( یہی بات ) جب متقین سے پوچھی جاتی ہے کہ: ’’تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے ؟توکہتے ہیں ’’بھلائی ہی بھلائی ‘‘ ایسے لوگ جنہوں نے اچھے کام کئے ان کے لئے اس دنیامیں بھی بھلائی ہے اور دارآخرت توبہت بہتر ہے اور متقین کا کیا ہی اچھا گھرہے

By Kanzul Eman

اور ڈر والوں ( ف۵٤ ) سے کہا گیا تمہارے رب رب نے کیا اتارا ، بولے خوبی ( ف۵۵ ) جنہوں نے اس دنیا میں بھلائی کی ( ف۵٦ ) ان کے لیے بھلائی ہے ( ف۵۷ ) اور بیشک پچھلا گھر سب سے بہتر ، اور ضرور ( ف۵۸ ) کیا ہی اچھا گھر پرہیزگاروں کا

By Tahir ul Qadri

اور پرہیزگار لوگوں سے کہا جائے کہ تمہارے رب نے کیا نازل فرمایا ہے؟ وہ کہتے ہیں: ( دنیا و آخرت کی ) بھلائی ( اتاری ہے ) ، ان لوگوں کے لئے جو نیکی کرتے رہے اس دنیا میں ( بھی ) بھلائی ہے ، اور آخرت کا گھر تو ضرور ہی بہتر ہے ، اور پرہیزگاروں کا گھر کیا ہی خوب ہے