अब जहन्नम के दरवाज़ों में दाख़िल हो जाओ उसमें हमेशा-हमेशा रहो, पस कैसा बुरा ठिकाना है तकब्बुर करने वालों का।
پھرتم جہنم کے دروازوں میں داخل ہوجاؤاس میں ہمیشہ ہمیشہ رہنے والے ہو چنانچہ تکبرکرنے والوں کا بہت ہی برا ٹھکانہ ہے۔
اب جہنم کے دروازوں میں داخل ہو ، اسی میں ہمیشہ رہنے والے بن کر ۔ پس کیا ہی بُرا ٹھکانہ ہے تکبر کرنے والوں کا!
پس اب جہنم کے دروازوں میں سے ( جہنم میں ) داخل ہو جاؤ اب تمہیں ہمیشہ کے لئے اسی میں رہنا ہے پس کیا ہی برا ٹھکانہ ہے تکبر کرنے والوں کا ۔
اب جاؤ ، جہنم کے دروازوں میں گھس جاؤ ۔ وہیں تم کو ہمیشہ رہنا ہے ۔ 26 پس حقیقت یہی ہے کہ بڑا ہی برا ٹھکانہ ہے متکبروں کے لیے ۔
پس تم جہنم میں ہمیشہ رہنے کے لیے جہنم کے دروازوں سے داخل ہوجاؤ اس لیے کہ تکبر کرنے والوں کا یہی بہت ہی برا ٹھکانا ہے
لہذا اب ہمیشہ جہنم میں رہنے کے لیے اس کے دروازوں میں داخل ہوجاؤ ، کیونکہ تکبر کرنے والوں کا یہی برا ٹھکانا ہے ۔
اب جہنم کے دروازوں سے اس میں داخل ہوجائوتم ہمیشہ اس میں رہوگے غرض تکبرکرنے والوں کا ٹھکانہ بہت برا ہے
اب جہنم کے دروازوں میں جاؤ کہ ہمیشہ اس میں رہو ، تو کیا ہی برا ٹھکانا مغروروں کا ،
پس تم دوزخ کے دروازوں سے داخل ہو جاؤ ، تم اس میں ہمیشہ رہنے والے ہو ، سو تکبّر کرنے والوں کا کیا ہی برا ٹھکانا ہے